پاکستان انڈر- 19 کو ایک اور شکست کا سامنا
ٹاؤنز ویلا: ویسٹ اینڈیز نے پاکستان کو آئی سی سی انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کے سپر لیگ پلے آف میچ میں سولہ رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میر حمزہ نے ابتدائی اوورز میں سنیل ایمبرس (1)، جان کیمبل (13) اور آنو تھینی ایلین (1) کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو مشکل میں ڈال دیا۔
ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم اننچاس اوورز میں 182 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے بھی عمدہ باؤلنگ کا مطاہرہ کرتے ہوئے بائیس رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان کیلیے 183 رنز زیادہ دشوار ہدف نہیں تھا لیکن ویسٹ انڈیز کے باؤلرز نے ابتدا میں ہی وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کو دباؤ کا شکار کر دیا۔
کپتان بابر عظیم اور عمر وحید نے بالترتیب 38 اور 31 رنز بنائے جبکہ محمد نوازاور قادر پاکستان کو 133-5 تک لے گئے۔
تاہم بعد میں آنے والے بلے باز ہدف کے تعاقب میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 48٫3 اوورز میں 166 رنز ہی بنا سکی۔
پاکستان اب جمعے کے روز ساتویں پوزیشن کیلیے بنگلہ دیش سے مقابلہ کرے گا۔