سپر کمپیوٹر سب کے لیے۔ ایک نئے دور کا آغاز
لاس ویگاس، امریکا: نیویارک ٹائمز کے مطابق کل بروز جمعرات کو آئی بی ایم نے یہ اعلان کیا کہ واٹسن نامی سپرکمپیوٹر اپنی دگنی صلاحیت کے ساتھ انٹرنیٹ کے ذریعے ہر ایک کے لیے دستیاب ہوگا۔
کمپنیوں، تعلیمی اداروں اور سافٹ ویئر ڈیولپرز انفرادی طور پر اس کی پچھلی قیمت کا ایک معمولی حصہ ادا کرکے اس کو استعمال کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔
آئی بی ایم کے اس اقدام سے اس کی مارکیو (ایک نان سٹنڈرڈ ایچ ٹی ایم ایل ایکسٹنشن جو سکرول کرتے ہوئے ٹیکسٹ کو ویب پیج کے حصے کے طور پر ظاہر کرتا ہے۔) ٹیکنالوجی مزید وسیع پیمانے پر دستیاب ہوگی، اس کی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں کے ساتھ اس کی تازہ ترین کوشش سے دنیا کا سب سے زیادہ طاقتور کمپیوٹر تک رسائی اینگری برڈ وڈیو گیم کی مانند طرز پر ہوسکے گی۔
اس سے یہ بھی اشارہ ملتا ہے کہ ٹیکنالوجی کی صنعت میں کس تیزی کے ساتھ تبدیلی واقع ہورہی ہے، لاکھوں کی مالیت کے پیچیدہ سسٹم کے ذریعے ناصرف چھوٹی کمپنیوں بلکہ انفرادی طور پر ٹیکنالوجی تک رسائی ہوسکے گی، چند سال پہلے صرف بڑی کمپنیاں ہی اس کی متحمل ہوسکتی تھیں۔
آئی بی ایم کے واسٹن پروجیکٹ کے نائب صدر اسٹیفن گولڈ نے کہا کہ ”اگلی نسل جب 2013ء کو مڑ کر دیکھے گی، تو اسے ایک عظیم الشان تبدیلی کے سال کے طور پر یاد کرے گی۔“