• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 4:33pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:38pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 4:33pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:38pm

بنگلہ دیش: ملازمین اور پولیس میں جھڑپیں،سو فیکٹریاں بند

شائع November 11, 2013

فوٹو—ا ے پی۔
فوٹو—ا ے پی۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں حکام کا کہنا ہے پیر کی صبح دارالحکومت ڈھاکہ میں تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے والے گارمنٹس فیکٹری کے ملازمین اور پولیس کے درمیان جھٹرپ ہوئی ہے، جبکہ شہر کے مضافات میں واقع ایک صنعتی علاقے میں قائم فیکٹریوں پر حملہ کیا گیا۔

فیکٹری کے ملازمین نے تنخواہوں میں 77 فیصد کے اضافہ کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے ماہانہ 5 ہزار تین سو ٹکا لینے سے انکار کردیا۔

ملازمین کا مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہوں کو ماہانہ 8 ہزار ایک سو چودہ ٹکا کیا جائے۔

صنعتی پولیس ڈائریکٹر مستفظر رحمن کا کہنا ہے کہ اشولیہ اور ساوار کے علاقوں میں پیر کی صبح ہونے والے پرتشدد واقعات کے بعد کم سے کم سو فیکٹریاں بند کردی گئی ہیں۔

انہوں نے جھڑپ میں کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی، لیکن ایک مقامی ٹی وی کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں تیس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بنگلہ دیش کے حکومتی پینل نے ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں کو 5 ہزار تین سو کرنے کی حمایت کی تھی۔

تاہم فیکٹری مالکان نے اس اضافے کو مسترد کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2025
کارٹون : 26 مارچ 2025