• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

مولانا فضل اللہ کا اہم ساتھی نوشہرہ سے گرفتار

شائع August 9, 2012

سوات طالبان کے گرفتار کمانڈر کا تحریک طالبان پاکستان کے احسان اللہ احسان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ فوٹو: فائل

نوشہرہ: سوات طالبان کے رہنما مولانا فضل اللہ کے اہم ساتھی اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سوات کے ایک اہم کمانڈر کو نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز سوات کی سیکیورٹی فورسز نے اکوڑہ خٹک پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع علاقے مرہٹی میں ایک سرچ آپریشن کے دوران احسان اللہ احسان کو گرفتار کیا۔

ذرائع کے مطابق احسان اللہ کا تعلق شنگلہ سے ہے اور وہ مولانا فضل اللہ کا قریبی ساتھی ہونے کے ساتھ ساتھ ان کا ذاتی ڈرائیور بھی ہے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس اکوڑہ خٹک نے معاملے سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن شاید دوسرے حساس اداروں نے کیا ہے۔

تاہم اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سوات سے آرمی کے کچھ لوگ آئے تھے اور انہوں نے نوشہرہ میں آپریشن کیا اور اس بارے میں مقامی پولیس تک کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

یاد رہے کہ سوات طالبان کے گرفتار کمانڈر کا تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان اور ہم نام احسان اللہ احسان سے کوئی تعلق نہیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے مذکورہ کمانڈر اس وقت جنوبی وزیرستان میں مقیم ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024