• KHI: Maghrib 6:46pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:18pm Isha 7:40pm
  • ISB: Maghrib 6:24pm Isha 7:48pm
  • KHI: Maghrib 6:46pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:18pm Isha 7:40pm
  • ISB: Maghrib 6:24pm Isha 7:48pm

نئے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ مناسب وقت پر ہو گا: پرویز رشید

شائع November 8, 2013

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید۔ فائل فوٹو

اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف مناسب وقت پر کریں گے۔

آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی انتیس نومبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہونے والے ہیں۔ ان کو دو ہزار سات میں اس عہدے پر فائز کیا گیا تھا اور دو ہزار دس میں ان کی مدت کے اختتام کے بعد انہیں تین سال کی توسیع دے دی گئی تھی، وہ اس بار اعلان کر چکے ہیں کہ وہ مذید توسیع نہیں لیں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا کی طرف سے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے قیاس آرائیاں ملک کے مفاد میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس تنقید اور اختلاف رائے کا خیر مقدم کرے گی جو صحیع اور درست فیصلہ کرنے میں مددگار ثابت ہو۔

تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ بات چیت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو ابھی تک امن مذاکرات پر عسکریت پسند گروپ کے موقف کی تبدیلی کے بارے میں کوئی اشارہ نہیں ملا۔.

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کی حکومت اور طالبان رہنما مذاکرات کے عمل میں سنجیدگی دکھائیں تو کوئی بھی تیسری طاقت رکاوٹیں پیدا نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے براہ راست جواب کا انتظار کرے گی۔

انہوں نے میڈیا کی ان خبروں کو مسترد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کے جوہری پروگرام کے لئے فنڈز مہیا کر رہا ہے۔

ان کے مطابق ملک کا جوہری پروگرام مکمل طور پر قومی ذرائع کے ذریعے فنڈ کیا گیا اور پاکستانی سائنسدانوں کی بدولت قائم ہوا ہے۔

خیبر پختونخوا کی حکومت کی طرف سے نیٹو سپلائی کے بند کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ صوبے کے وزیر اعلی  سمجھ دار شخص ہیں اور امید ہے کہ وہ ان کے ماتحت کسی بھی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2025
کارٹون : 25 مارچ 2025