• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کرش تھری کا ریکارڈ بزنس

شائع November 8, 2013

فلم میں ریتک روشن کے ہمراہ پریانکا چوپڑہ جلوہ گر ہوئی ہیں۔- انٹرنیٹ فوٹو
فلم میں ریتک روشن کے ہمراہ پریانکا چوپڑہ جلوہ گر ہوئی ہیں۔- انٹرنیٹ فوٹو

بولی وڈ کی سپر ہیروز پر مبنی فلم 'کرش تھری' نے ہندوستانی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔

اپنی ریلیز کے پہلے دن 25 کروڑ روپے کما کر ریکارڈ توڑنے والی فلم نے ہندوستانی باکس آفس پر 7 دن میں 156.7 کروڑ کا بزنس کر کے نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

فلم نے گزشتہ پیر تک 35 کروڑ روپے کما کر ایک دن میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔

ٹریڈ انالسٹ ترن آدرش کے مطابق 'کرش تھری' نے صرف ہندوستان میں 150 کروڑ روپے کما لیے ہیں اور اس کا بزنس شاندار جا رہا ہے۔

امید ہے کہ فلم جلد 'چنائی ایکسپریس' کا ریکارڈ توڑ دے گی، فلم یکم نومبر کو ہندوستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی گئی تھی۔

راکیش روشن کی ہدایات میں بننے والی اس فلم میں ریتک روشن، پریانکا چوپڑا، کنگنا رناوت اور ویویک اوبرائے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

آردرش نے مزید بتایا کہ دیوالی سے قبل ریلیز ہونے والی 'کرش تھری' نے شاندار شروعات کی ہے جو 2003 میں آنے والی فلم 'کوئی مل گیا' کے سلسلے کی تیسری فلم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا شرما کی فلم 'جب تک ہے جان' نے اپنی ریلیز کے پہلے روز 15 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

جب کہ 2011 میں دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی کنگ خان اور کرینہ کپور کی فلم 'را۔ ون' نے ریلیز کے پہلے روز 18 کروڑ روپے کمائے تھے۔

'کرش تھری' میں ایکشن مناظر اور اسپیشل افیکٹس کی بھر مار ہے، ریتک روشن دوبارہ سے سپر ہیرو کے روپ میں جلوہ گر ہوئے ہیں جبکہ فلم 100 کروڑ روپے سے زائد بجٹ سے بنائی گئی ہے۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024