• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 4:33pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:38pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 4:33pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:38pm

نڈال اور فیڈرر پیرس ماسٹرز سے باہر

شائع November 3, 2013

پیرس ماسٹرز کے سیمی فائنل میں کامیابی کے بعد ڈیوڈ فیرر شائقین کی داد کا جواب دیتے ہوئے۔ فوٹو اے ایف پی

پیرس: اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے پیرس ماسٹرز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ہم وطن اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کو اپ سیٹ شکست دے کر فائنل کے لیے کولیفائی کر لیا جہاں ان کا مقابلہ راجر فیڈرر کو شکست سے دوچار کرنے والے نوواک جوکووچ سے ہو گا۔

فرانسی کے دارالحکومت میں کھیلے جا رہے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں نڈال نے انتہائی خراب کھیل پیش کیا اور 21 ان فورسڈ ایرر کیے اور صرف ایک بریک پوائنٹ پر کامیابی حاصل کر سکے۔

عالمی نمبر ایک نڈال کو ہم وطن کھلاڑی نے 6-3 اور 7-5 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جہاں ان کا مقابلہ پہلے سیمی فائنل میں راجر فیڈرر کو شکست دینے والے نوواک جوکووچ سے ہو گا۔

راجر فیڈرر نے ماضی قریب کی نسبت سیمی فائنل میں بہتر کھیل پیش کیا اور پہلے سیٹ میں 6-4 سے کامیابی حاصل کی تاہم دوسرے سیٹ سربین استار نے شاندار اسٹار نے شاندار انداز میں واپسی کی اور اپنے حریف کو میچ میں واپسی کا کوئی موقع نہ دیا۔

جوکووچ نے دو گھنٹے سے زائد دیر تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں دوسرا سیٹ 6-3 جبکہ تیسرا سیٹ 6-2 سے اپنے نام کیا۔

یہ جوکووچ کی لگاتار 6ویں فتح ہے جس کے بعد ان کے ایک بار پھر عالمی نمبر ایک بننے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پیرس ماسٹرز میں آج تک کوئی بھی کھلاڑی اپنے اعزاز کے دفاع میں کامیاب نہیں ہوسکا تاہم جوکووچ اتوار کو ٹائٹل اپنے نام کر کے تاریخ بدل سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2025
کارٹون : 26 مارچ 2025