• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

عامر خان سنی لیون کو بہت رلاتے ہیں

شائع August 9, 2012

سنی لیوں اور ڈینو موریا اپنی فلم 'جسم ٹو' کی پروموشن کے دوران۔ اے ایف پی فوٹو

جہاں بہت سے لوگ سنی لیون کی چاہ کرتے ہیں، ان سے دوستی کرنا چاہتے ہیں، وہاں بالی وڈ کے سپراسٹار عامر خان سنی کو بہت رلاتے ہیں۔

دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق حال ہی میں ہونے والے ایک پروموشنل ایونٹ میں سنی لیون نے بتایا کہ وہ عامر خان زبردست اداکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر دفعہ جب عامر خان سکرین پر روتے ہیں تو وہ بھی ان کے ساتھ روتیں ہیں۔

‘میں عامر سے کہنا چاہتی ہوں کہ وہ مت روئیں، وہ ہندوستان میں رونے میں سب سے بہترین ہیں’۔

انڈو - کینیڈین سٹار سنی لیون جنہوں نے حال ہی میں اپنی پہلی فلم ‘جسم ٹو’ سے کافی شہرت حاصل کی، اب سلمان خان کے علاوہ عامر  کے ساتھ بھی کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔

اکتیس سالہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ وہ عامر کے ساتھ کام کرنے کے لیئے بےتاب ہیں۔

خیال رہے کہ پوجا بھٹ کی متنازعہ فلم ‘جسم ٹو’ جس کی ہیروئین سنی لیون ہیں، نے بہت زبردست بزنس کیا ہے اور ابتدائی ہفتے میں ہی اکیس کروڑ کا بزنس کر ڈالا ۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024