• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:43pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:50pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:43pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:50pm

وزیرِ اعظم نواز شریف کرزئی اور کیمرون سے ملاقات کریں گے

شائع October 28, 2013

وزیرِ اعظم نواز شریف سہ روزہ دورے پر لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ فائل تصویر
وزیرِ اعظم نواز شریف سہ روزہ دورے پر لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ فائل تصویر

لندن: وزیرِ اعظم پاکستان نواز شریف نے پیر کے روز برطانیہ کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون اور افغانستان کے صدر حامد کرزئی سے سہ فریقی مذاکرات کریں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق یہ میٹنگ لندن میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے ساتھ ساتھ دیگر ملاقاتوں ( سائیڈ لائن میٹنگز) کے تحت ہوں گی۔

خبررساں ایجنسی رائٹر نے ایک افغان آفیشل کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغانستان پاکستان سے طالبان کے سابق نائب رہنما ملا برادر کے بارے میں سوال کرے گا جسے بیس ستمبر کو پاکستان نے رہا کیا تھا اور اس کے بعد برادر کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ ساتھ ہی افغانستان ملک میں جاری ایک عرصے کی شورش کے خاتمے پر بات چیت کرے گا۔

 پاکستانی ذرائع کے مطابق ملا برادر اب تک ایک گھر میں محفوظ ہیں اور پاکستانی عملے کی جانب سے ان کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

افغانستان کو یقین ہے کہ ملا برادر ماضی میں افغان طالبان کے مرکزی رہنما ملا محمد عمر کے قریبی ساتھی رہے ہیں۔  وہ افغانستان میں امن کیلئے طالبان پر اپنا خاصہ اثرورسوخ رکھتے ہیں۔ لیکن پاکستان میں ایک طویل مدت تک رہنے سے جنگجوؤں کے درمیان ان کی پوزیشن پر حرف آرہا ہے۔

قومی سلامتی اور خارجہ امور پر وزیرِ اعظم کے مشیر اور وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

لندن میں تین روزہ دورے کے دوران وہ ولڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے ۔

اپنے دورے میں وزیرِ اعظم نواز شریف برونائی کے سلطان، اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور ملائیشیا کے ہم منصب نجیب رزاق کے علاوہ انڈونیشیا کے صدر سے بھی ملیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 25 اپریل 2025
کارٹون : 24 اپریل 2025