• KHI: Fajr 4:47am Sunrise 6:06am
  • LHR: Fajr 4:04am Sunrise 5:30am
  • ISB: Fajr 4:04am Sunrise 5:33am
  • KHI: Fajr 4:47am Sunrise 6:06am
  • LHR: Fajr 4:04am Sunrise 5:30am
  • ISB: Fajr 4:04am Sunrise 5:33am

مستونگ میں دھماکا، دو ایف سی اہلکار ہلاک

شائع October 26, 2013

فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

مستونگ: مستونگ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہل کار ہلاک ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے زائرین کی بس ایف سی اسکواڈ کے حفاظتی حصار میں  تفتان جارہی تھی کہ مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکا ہوا۔

مستونگ میں سینئر حکومتی افسر سید مہراب شاہ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب ایف سی اہلکار ایک پارک کی گئی گاڑی کی جانچ پڑتال کررہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام زائرین واقعے میں محفوظ رہے تاہم متعدد ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔

تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ایف سی ترجمان عبدالواسع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اے ایف پی کو بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر روانہ کردی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کے نتیجے میں موقع پر دو ایف سی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ایف سی اور دیگر سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

زائرین کی بس کو سکیورٹی حصار میں دوبارہ تفتان کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 اپریل 2025
کارٹون : 18 اپریل 2025