• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:05pm Asr 4:37pm
  • ISB: Zuhr 12:10pm Asr 4:43pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:05pm Asr 4:37pm
  • ISB: Zuhr 12:10pm Asr 4:43pm

روبوٹک جیلی فش، بایو وھیل اور آگ محسوس کرنے والا سیٹلائٹ

شائع October 24, 2013

دنیا بھر کے سائنسی اداروں اور لیبارٹری سے تازہ ترین سائنسی ایجادات اور دریافت کا تصویری احوال۔

جبوبی افریقہ میں پرواز نہ کرنے والے بھنورے کی دو نئی اقسام دریافت ہوئی ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق ان کا تعلق بھنورے ( بیٹلز) کے اسی خاندان سے ہے جس کی کئی تصاویر مصری تہذیب میں ملتی ہیں ۔ یہاں تک کہ اس بھنورے کی ممی بھی دریافت ہوئی ہیں۔ تصویر بشکریہ فلپ مور

اس تصویری پریزینٹیشن کا نام ' بایو وھیل' رکھا گیا ہے جسے ایک ماہرہ امینہ قطب نے تیار کیا ہے ۔ اس کے ذریعے چھاتی کے سرطان کے سیلز کا ایک بڑا ڈیٹا انٹرایکٹو انداز میں سمجھا جاسکتا ہے۔ تصویر قطب لیبس، رائس یونیورسٹی

تصویر میں خوابیدہ چوہے کے دماغ میں موجود ڈائی ( رنگ) منتقل ہورہے ہیں ۔ اس تحقیق سے پتا چلا ہے کہ نیند کے دوران ہمارے دماغ سے وہ فضول اور زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں جو سارا دن جمع ہوتے رہتے ہیں۔ تصویر بشکریہ نیدرگارڈ لیب، یونیورسٹی آف روچیسٹر

سائنسدانوں کی جانب ایک ایسے سیٹلائٹ کا منصوبہ بنایا گیا ہے جو خاص سینسر اور کیمروں سے جنگل کی آگ کو ابتدائی درجے میں محسوس کرکے اداروں کو خبردار کرسکتا ہے۔ اسے مغربی امریکہ میں جنگل کی آگ کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ تصویر بشکریہ آر ای لیویفر، لارنس برکلے

امریکہ میں اونٹ نما جانور لاما اکثر بیماریوں کا شکار ہوتے رہتے ہیں لیکن وہ انہیں دوا کھلانا مشکل ہوتا ہے۔ اس کیلئے دو ماہرین نے ایک ایسا پیسٹ تیار کیا ہے جس میں دوا ملاکر دی جائے تو لاما اسے خوشی خوشی کھالیتے ہیں۔ تصویر بشکریہ نیوز فار ویٹس

امریکہ میں ورجینیا ٹیک کالج میں ایک طالبعلم نے انسانی ہاتھ کے برابر یہ روبوٹک جیلی فش تیار کی ہے۔ اس کے ذریعے جیلی فش کی پانی میں حرکت کا مطالعہ کیا جاسکے گا۔ تصویربشکریہ ورجینیا ٹیک

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کھیتی باڑی کے بعد پیدا ہونے والی گھاس پھوس سے توانائی کی بڑی مقدار حاصل کی جاسکتی ہے ۔ صرف جرمنی میں سالانہ تین کروڑ ٹن گھاس پھوس پیدا ہوتی ہے جس سے ہزاروں لاکھوں گھروں کو بجلی فراہم کی جاسکتی ہے۔ تصویر بشکریہ آندرے کیونزلمان یو