• KHI: Fajr 4:43am Sunrise 6:03am
  • LHR: Fajr 3:59am Sunrise 5:25am
  • ISB: Fajr 3:58am Sunrise 5:28am
  • KHI: Fajr 4:43am Sunrise 6:03am
  • LHR: Fajr 3:59am Sunrise 5:25am
  • ISB: Fajr 3:58am Sunrise 5:28am

زمبابوے: زہر سے تین سو سے زائد ہاتھی ہلاک

شائع October 23, 2013

ایک ہاتھی کی لاش پر گاؤں والوں نے پھول ڈالے ہوئے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

ہرارے: زمبابوے کے سب سے بڑے نیشنل پارک میں زہر خورانی سے 300 سے زائد ہاتھی ہلاک ہو گئے۔

چیئرمین کنزرویٹو ٹاسک فورس رڈ ریگوز نے بتایا کہ رواں سال ماہ جولائی میں ہوانگی نیشنل پارک میں سائنائڈ زہر خورانی کے باعث 300 سے زائد ہاتھی اور دیگر جنگلی جانور مردہ پائے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دیگر جانوروں میں شیر، جنگلی کتے، گدھ اور لگڑ بگڑ شامل ہیں۔

ریگوز نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر 300 ہاتھی اور 25 دیگر جانور مردہ پائے گئے۔

پارکس اور وائلڈ لائف حکام نے گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ زہر خورانی کے باعث 100 ہاتھی ہلاک ہوئے تاہم ایک آزاد وائلڈ لائف ذرائع نے ہلاکتوں کی تعداد 325 سے زائد بتائی ہے۔

رڈ ریگوز نے الزام عائد کیا کہ حکومتی اہلکار اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے ہلاک ہونے والے جنگی جانوروں کی تعداد کم ظاہر کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں پولیس نے 10 افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ اور غیر قانونی شکار کرنے والے 5 مجرموں کو کم سے کم 15 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 اپریل 2025
کارٹون : 22 اپریل 2025