عید قرباں کے منفرد رنگ
آج ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی جہاں عوام سنت ابراہیمی کی تقلید کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانور قربان کریں گے۔
ملک بھر میں عید کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، عید کے موقع پر عوام خصوصاً بچوں میں خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے جو کئی دن قبل قربانی کے جانور لاکر ان کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں، اس موقع پر بڑے بھی کسی سے پیچھے نہیں رہتے اور چھریاں تیز کرانے اور بار بی کیو کے لیے سامان خریدتے نظر آتے ہیں۔
نماز فجر کے بعد ملک بھر میں عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوں گے جہاں ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی جس کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے لوگ قربانی کا فریضہ انجام دیں گے۔
عید الاضحیٰ کے کچھ منفرد تصاویر کی صورت میں پیش خدمت ہیں۔