عید قرباں کے منفرد رنگ

شائع October 16, 2013

آج ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی جہاں عوام سنت ابراہیمی کی تقلید کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانور قربان کریں گے۔

ملک بھر میں عید کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، عید کے موقع پر عوام خصوصاً بچوں میں خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے جو کئی دن قبل قربانی کے جانور لاکر ان کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں، اس موقع پر بڑے بھی کسی سے پیچھے نہیں رہتے اور چھریاں تیز کرانے اور بار بی کیو کے لیے سامان خریدتے نظر آتے ہیں۔

نماز فجر کے بعد ملک بھر میں عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوں گے جہاں ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی جس کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے لوگ قربانی کا فریضہ انجام دیں گے۔

عید الاضحیٰ کے کچھ منفرد تصاویر کی صورت میں پیش خدمت ہیں۔

بہاولپور کی مرکزی عیدگاہ میں نماز عید کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ فوٹو آن لائن

ایک شہری بکرے کو منفرد انداز میں موٹر سائیکل لے کر جا رہا ہے۔ فوٹو آئی این پی

قربانی کے لیے بکروں کو تول کر خریدنے کا رواج بھی دن بدن پروان چڑھ چڑھ رہا ہے۔ فوٹو اے پی پی

گائے منڈی میں موجود دو خوبصورت جانور۔ فوٹو اے پی پی

عید سے قبل عوام گوشت کی کٹائی کے پیش نظر اپنے چھریاں بغدے وغیرہ تیز کرا لیتے ہیں اور اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکاندار منہ مانگے دام وصول کرتے ہیں۔ فوٹو اے پی پی

عید الاضحیٰ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کی اہم شاہراہ سنسان پڑی ہے، عید کے مواقعوں پر دارالحکومت کے رہائشی افراد کی اکثریت عید منانے کے لیے اپنے اپنے آبائی علاقے چلی جاتی ہے۔ فوٹو آن لائن

کراچی کی مویشی منڈی میں قربانی کے لیے خریدے گئے اونٹ کو ٹرک پر چڑھایا جا رہا ہے، ماضی کے برعکس عوام میں اونٹ کی قربانی کرنے کے رجحان میں نسبتاً اضافہ ہوا ہے۔ فوٹو اے پی پی

کراچی کینٹ اسٹیشن پر عید سے قبل اپنے علاقوں میں جانے والے افراد کا جمع غفیر ترین کے انتظار کر رہا ہے، عید کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد بڑے شہروں سے عید منانے کے لیے اپنے آبائی علاقوں کو جاتی ہے جس کے باعث ٹرینوں اور بشوں میں شدید رش دیکھنے کو ملتا ہے۔ فو

عید الاضحیٰ کے موقع پر خواتین اور بچے خریداری کرتے ہوئے۔ فوٹو اے پی پی

قربانی کے لیے لاہور کے علاقے سمن آباد میں لائے گئے مہنگے اور بھاری جانور جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ہر گائے کا وزن لگ بھگ 1400 کلو اور مالیت دس لاکھ ہے، گزشتہ کچھ عرصے کے دوران لوگوں میں مہنگے جانور خریدنے کے رجحان میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس کے با

قربانی کے موقع پر جانور کو ذبح کرتے قسائیوں کے لیے وقت بعض جانوروں کو قابو کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوتا ہے۔ فوٹو آئی این پی

عید قرباں کے موقع پر عوام الناس کی جانب سے کباب اور بار بی کیو بنانے کے باعث سیخیں اور کباب لگانے کی اسٹیینڈ کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔ فوٹو اے پی پی

پاکستان کے بعض علاقوں خصوصاً خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقہ جات میں منگل کو ہی سعودی عرب کے ساتھ عید منا لی گئی، حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود ملک میں دو عید منانے کا رجحان ختم نہیں ہو سکا۔ اے پی پی

عید اور تہواروں پر ٹرینوں اور بسوں میں شدید رش کے باعث لوگوں چھتوں پر سفر کرنے کے ساتھ ساتھ لٹک کر یہ مرحلہ طے کرنے کا خطرہ بھی مول لیتے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی