• KHI: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • LHR: Fajr 3:52am Sunrise 5:20am
  • ISB: Fajr 3:52am Sunrise 5:22am
  • KHI: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • LHR: Fajr 3:52am Sunrise 5:20am
  • ISB: Fajr 3:52am Sunrise 5:22am

دبئی: قابل اعتراض ڈائلاگز پر ہالی وڈ فلم سینسرڈ

شائع October 15, 2013

۔۔۔فائل فوٹو۔
۔۔۔فائل فوٹو۔

دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ایک ہالی وڈ فلم کی اسکریننگ کے دوران فلم کے کچھ قابل اعتراض ڈائلاگز کے بعد سینسر کردی گئی ہے۔

سرکاری اخبار دی نیشنل کی ایک رپورٹ کے مطابق سلویسٹر اسٹیلین اور آرنلڈ شوازنگر کی ایکشن فلم 'اسکیپ پلین' میں ایک کردار نے عربی میں کچھ نازیبا الفاظ کا استعمال کیا جس سے وہاں موجود افسران توہین محسوس کی۔

دبئی میڈیا کونسل نے رپورٹ کے مطابق سینماؤں کو فلم کی اسکرینگ سے روک دیا ہے۔

بعدازاں قابل اعتراض ڈائلاگز کو فلم سے نکال دیا گیا اور چند گھنٹوں بعد نظرثانی شدہ ورژن ٹھیٹرز میں لگایا گیا۔

اسکیپ پلین میں آرنلڈ اور اسٹیلین مستقبل کی مضبوط جیل سے بھاگتے نظر آئیں گے۔

خطے میں کسی بھی فلم کو اسکریننگ سے قبل کڑے سینسرشپ مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے جس کے دوران اکثر جنسی مناظر اور توہین آمیز سمجھے جانے والے ڈائلاگس کو نکال دیا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 اپریل 2025
کارٹون : 26 اپریل 2025