• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm

فرانس: القاعدہ منسلک فرانسیسی باشندے کیخلاف مقدمہ

شائع October 12, 2013

۔۔۔فائل فوٹو۔
۔۔۔فائل فوٹو۔

پیرس: پاکستان سے بے دخل کیے گئے الجیریائی نژاد فرانسیسی باشندے کو القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں فرانس نے چارج کیا ہے۔

انٹیلیجنس افسران کا ماننا ہے کہ نامن مزیچی القاعدہ کے 'ہمبرگ سیل' میں ہوا کرتے تھے جس نے امریکہ پر 9/11 کے حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ انہیں ایک دہشت گرد تنظیم سے منسلک ہوکر جرم کرنے کے الزام پر چارج کیا گیا ہے۔

مئی 2012ء میں گرفتار کیے جانے کے بعد سے مزیچی پاکستانی حکام کی حراست میں تھے جنہیں پاک ایران سرحد کے قریب تین دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

 1970ء میں پیرس میں پیدا ہونے والے مزیچی نے 90ء کی دہائی میں فرانس چھوڑ دیا تھا اور پھر افغانستان اور جرمنی گئے جہاں مبینہ طور پر ان کا رابطہ 'ہمبرگ سیل' سے ہوا۔

انٹیلیجنس افسران کو ان کے حوالے سے ایک دہائی سے زائد عرصے سے معلومات تھیں تاہم ان کا یورپ میں کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 29 اپریل 2025
کارٹون : 28 اپریل 2025