• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

زرداری کیخلاف نیب کے پانچ ریفرنسز دوبارہ کھول دیئے گئے

شائع October 11, 2013

سابق صدر آصف علی زرداری۔ فائل فوٹو۔
سابق صدر آصف علی زرداری۔ فائل فوٹو۔

 اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے سابق صدر آصف علی زردرای کے خلاف نیب کے ریفرنسز دوبارہ کھول دیے ہیں۔

عدالت نے آصف زرداری کو چودہ روز میں عدالت میں طلب کرکے جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

آصف علی زرداری کے خلاف دوبارہ کھلنے والے ریفرنسز میں  ٹریکٹر، ایس جی ایس، کوٹیکنا، وزیراعطم ہاوس میں پولو گراونڈ کی تعمیر اور اے آر وائے گولڈ ریفرنس شامل ہیں۔

احتساب عدالت کے جج بشیر احمد نے ازخود نوٹس لے کر ریفرنس اوپن کیے۔

خیال رہے کہ ان ریفرنسز میں آصف زرداری کے علاوہ تمام ملزمان بری ہو چکے ہیں۔

تاہم سابق صدر کو استثنٰی حاصل ہونے کے باعث ریفرنس روک لیے گئے تھے۔

زرداری پانچ سالہ صدارتی مدت گزشتہ ماہ ختم ہوگئی تھی جن کے بعد ممنون حسین پاکستان کے صدر بنے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024