• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ایکنک کی 42 ارب مالیت سے زائد کے 9 منصوبوں کی منظوری

شائع October 8, 2013

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ فوٹو آئی این پی

اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے 42 ارب 92 کروڑ روپے مالیت کے 9 منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

منظور کیے گئے منصوبوں میں توانائی، تعلیم، صحت، مواصلات، آبپاشی، پانی اور ٹرانسپورٹ کے منصوبے شامل ہیں۔

ایکنک کا اجلاس پیر کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید، وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمن سمیت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ایکنک نے صوبہ پنجاب کے لیے 24 ارب 84 کروڑ مالیت کے دو منصوبوں، صوبہ بلوچستان کے لیے 8 ارب 70 کروڑ روپے مالیت کے تین منصوبوں، صوبہ خیبرپختونخوا کے لیے 2 ارب 80 لاکھ روپے مالیت کے دو منصوبوں جبکہ نیشنل سکالر شپ پروگرام کے لیے 2 ارب 90 کروڑ روپے کی منظوری دی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے ہائیڈل پاور کے دو منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے جبکہ 84 میگاواٹ بجلی کے حامل منصوبہ پر نجی شعبہ کی معاونت سے کام کا آغاز ہو چکا ہے۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت جلد ہی 125 میگاواٹ بجلی کے حامل تونسہ ہائیڈل پراجیکٹ پر کام شروع کرے گی۔

اس موقع پر صوبہ سندھ کے 12 اضلاع میں گرلز پرائمری سکولوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔

ایکنک نے خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے سوشل ہیلتھ انشورنس پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کی کامیابی پر اس منصوبہ کا اطلاق دیگر صوبوں میں بھی کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ایکنک نے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی طالب علموں کے لیے 2 ارب 90 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024