• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

زرین خان کے جتن

شائع October 1, 2013

بولی وڈ اداکار زرین خان فلم 'ویر' کے ایک منظر میں۔- انٹرنیٹ فوٹو
بولی وڈ اداکار زرین خان فلم 'ویر' کے ایک منظر میں۔- انٹرنیٹ فوٹو

ممبئی: بولی وڈ اداکار زرین خان نے کہا کہ انہوں نے میڈیا کی تنقید سے بچنے کے لئے وزن گھٹایا ہے۔

اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے کسی فلم کے لئے نہیں بلکہ میڈیا کی تنقید سے بچنے کے لئے وزن کم کیا ہے، جب وہ فلم انڈسٹری میں آئیں تو پہلی فلم 'ویر' کے بعد ان کا وزن دن بدن بڑھ رہا تھا۔

خوبصورت نقوش کی حامل اداکار نے کہا کہ ان کے موٹاپے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے میڈیا میں جب ہیروئن موٹی ہوتی ہے تو بہت مذاق اڑایا جاتا ہے اور پھر اس کی ڈیمانڈ کم ہو جاتی ہے۔

ان چیزوں سے بچنے کے لئے اور خود کو بہتر بنانے کے لیے انہوں نے وزن کم کرنے کی ٹھان لی۔

روزانہ کی جسمانی ورزشوں اور یوگا کی مدد سے اب وہ جسمانی طور پر فٹ ہوچکی ہیں اور پہلے سے زیادہ پر اعتماد محسوس کررہی ہیں۔

زرین نے حال ہی میں ہدایت کار ریمبو ڈی سوزا کی فلم کی عکسبندی مکمل کروائی ہے فلم میں ان کے مدمقابل ہیرو راجیو کھنڈوال جلوہ گر ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024