ارشد پپو قتل کیس میں سابق ایس ایچ او گرفتار
کراچی: رینجرز نے اتوار کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں پہلے سے تعین اہداف کے ساتھ کارروائی کی اور ایک آپریشن میں سابق ایس ایچ او جاوید بلوچ اور نو دوسرے مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
رینجرز ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی سٹی فیصل بشیر میمن اور رینجرز آفیشلز نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے افراد میں شامل سابق ایس ایچ او ارشد پپو کے قتل میں ملوث ہے۔ ارشد پپو لیاری گینگ وار کا ایک اہم رکن تھا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن میں تین ایس ایم جی، رپیٹرز، 25 ٹی ٹی پستول، چھ دستی بم اور سات کھلونا بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا کہ مختلف علاقوں میں کئے گئے آپریشن میں 30 مشکوک افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بے نظیر کالونی، نیو کراچی ، فقیر کالونی، بلدیہ ، گڈاپ، غوثیہ کالونی، پرانی سبزی منڈی، ڈیفینس اور سی ویو سمیت کئی اہم علاقوں میں کارروائی کی
رینجرز کے مطابق گرفتار افراد سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔
کراچی میں بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان، گینگس اور ٹارگٹ کلرز کیخلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔