• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm

ماتھے پر ناک ' اُگانے' کا کامیاب تجربہ

شائع September 26, 2013

بائیس سالہ چینی باشندے ژیاؤلین کی ناک ایک حادثے میں بری طرح متاثرہ ہوئی تھی اور اس کے بعد انفیکشن سے مزید خراب ہوگئی تھی۔ اس ک بعد ماہرین نے اس کی پسلیوں سے کارٹیلج لے کر اس سے ناک کی تشکیل کی اور اسے ماتھے پر اگایا۔ اب یہ ناک چہرے پر اصل جگہ متنقل ہونے کیلئے تیار ہے۔ تصویر رائٹرز
بائیس سالہ چینی باشندے ژیاؤلین کی ناک ایک حادثے میں بری طرح متاثرہ ہوئی تھی اور اس کے بعد انفیکشن سے مزید خراب ہوگئی تھی۔ اس ک بعد ماہرین نے اس کی پسلیوں سے کارٹیلج لے کر اس سے ناک کی تشکیل کی اور اسے ماتھے پر اگایا۔ اب یہ ناک چہرے پر اصل جگہ متنقل ہونے کیلئے تیار ہے۔ تصویر رائٹرز

چین میں ایک شخص کی پیشانی کے قدرے بائیں حصے پر ہو بہو انسانی ناک چسپاں ہے جو اب اس کے جسم کا حصہ بن چکی ہے۔ یہ ناک اب بہت جلد اس کی اصلی ناک کی جگہ لگائی جائے گی جو ایک حادثے میں متاثر ہوچکی ہے۔

یہ شخص ایک حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں اس کی ناک کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ اس کے بعد رہی سہی کسر انفیکشن نے پوری کردی اور اس کی ناک کا بہت بڑا حصہ ضائع ہوگیا یہاں تک کہ ڈاکٹر بھی کچھ کرنے سے قاصر رہے۔ اس کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم نے اس کے ماتھے پر ایک بالکل نئی ناک اُگانے کا فیصلہ کیا۔

نیویارک میں لینکس ہل ہسپتال کے پلاسٹک سرجن ڈاکٹر ڈیوڈ کینگیلوکے مطابق یہ طریقہ پلاسٹک سرجری سے مختلف نہیں ۔

' میں اسے ان اصولوں کا ایک مختلف استعمال ہی کہوں گا جو اعضا کی تیاری میں عمومی طور پر متعارف کرائے گئے ہیں،' انہوں نے کہا۔

ماتھے کا ناک

ڈاکٹروں نے اس کیلئے پیشانی کی کھال کے نیچے مختلف ٹشو کو پھیلانے والی اشیا استعمال کیں جو غالباً سکرو یا دھاتی پلیٹ ہوسکتی ہیں تاکہ متاثرہ شخص کی کھال پھیل جائے۔  پھر اس کی پسلیوں کی کرکری ہڈی (کارٹلیج) لے کر ناک میں بھردی۔ ناک تیار ہونے کے بعد اس میں خون کی نلیوں جلد اور دیگر اشیا شامل کی جائیں گی تاکہ موجودہ ناک کی جگہ ایک نئی ناک لگائی جاسکے۔

ڈاکٹروں کے مطابق اس وقت ناک سازی کے جو طریقے رائج ہیں یہ اس سے کچھ مختلف ہے۔ اس میں نہ صرف  ٹشو پھیلانے والے خاص طریقے استعمال کئے جائیں گے بلکہ ناک کو مختلف انداز میں بٹھایا جائے گا۔

' عموماً ہم پسلی سے کارٹیلج لیتے ہیں، اور اسے ناک کی ساخت کے عین اوپر رکھتے ہیں اور بعد میں اس پر کھال منڈھتے ہیں،' کینگیلو نے کہا۔

ناک کو ماتھے پر اگانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے ڈاکٹروں نے کہا کہ ناک کا تعلق چہرے سے ہونے کی بنا پر وہیں کے ٹشو لئے گئے اور اس کیلئے ماتھے کا انتخاب کیا گیا۔

پھر پیشانی میں خون کی اتنی ساری چھوٹی بڑی رگیں ہوتی ہیں کہ وہ ناک کی افزائش کیلئے بہت مؤثر ہوتی ہیں اس کی بجائے اگر یہ ناک بازو یا ران پر تیار کرنی ہوتی تو اس کیلئے مائیکرو سرجری کے کئی مراحل سے گزرنا پڑتا ۔

تاہم ماہرین سب سے ذیادہ اس بات کیلئے فکر مند ہیں کہ یہ دیکھنے میں ہی ناک نہ لگے بلکہ یہ اس کی طرح کا بھی کرسکے۔

کارٹون

کارٹون : 29 اپریل 2025
کارٹون : 28 اپریل 2025