• KHI: Maghrib 6:59pm Isha 8:20pm
  • LHR: Maghrib 6:38pm Isha 8:05pm
  • ISB: Maghrib 6:46pm Isha 8:17pm
  • KHI: Maghrib 6:59pm Isha 8:20pm
  • LHR: Maghrib 6:38pm Isha 8:05pm
  • ISB: Maghrib 6:46pm Isha 8:17pm

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعینات نئے ججز کا سینئر ججوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ

شائع April 15, 2025
جسٹس راجا انعام امین منہاس (بائیں)، جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر (درمیان) اور جسٹس محمد اعظم خان (دائیں) تصویر میں نظر آرہے ہیں — فوٹو: اسلام آباد ہائیکورٹ ویب سائٹ
جسٹس راجا انعام امین منہاس (بائیں)، جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر (درمیان) اور جسٹس محمد اعظم خان (دائیں) تصویر میں نظر آرہے ہیں — فوٹو: اسلام آباد ہائیکورٹ ویب سائٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تجربہ کار ججز، بظاہر اپنی سنیارٹی کے لیے قانونی جنگ میں مصروف تھے، لیکن نئے تعینات ہونے والے ججز نے مارچ میں مقدمات کا فیصلہ کرنے میں ان سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق جسٹس راجا انعام امین منہاس، جنہوں نے رواں سال جنوری میں عہدہ سنبھالا تھا، انہوں نے گزشتہ ماہ کے دوران 225 مقدمات کا فیصلہ کیا۔

قائم مقام چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے 178 درخواستیں نمٹا دیں، ایک اور نئے تعینات جج محمد اعظم خان نے 162 مقدمات کا فیصلہ سنایا۔

سینئر ترین جج جسٹس محسن اختر کیانی نے 60، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 66، جسٹس بابر ستار نے 40، جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے 57، جسٹس ارباب محمد طاہر نے 85، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 38، جسٹس خادم حسین سومرو نے 33 اور جسٹس محمد آصف نے 75 درخواستوں کا فیصلہ سنایا۔

لاہور ہائی کورٹ سے جسٹس سرفراز ڈوگر، سندھ ہائی کورٹ سے جسٹس خادم حسین سومرو اور بلوچستان ہائی کورٹ سے جسٹس آصف کے تبادلے کے خلاف سینئر ترین ججز نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ نے پیر کو اس درخواست کی سماعت کی اور ان 3 ججز سمیت دیگر مدعا علیہان کو نوٹس جاری کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 25 اپریل 2025
کارٹون : 24 اپریل 2025