• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:43pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:51pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:43pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:51pm

کراچی: گلشن اقبال میں مبینہ طور پر شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا

شائع April 14, 2025
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک نوجوان خاتون کو مبینہ طور پر اس کے شوہر نے غیرت کے نام پر قتل کردیا، ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس اور ریسکیو سروسز کے عہدیداروں کے مطابق یہ واقعہ پیر کی شام گلشن اقبال میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان خاتون کو مبینہ طور پر اس کے شوہر نے ’غیرت کے نام پر قتل‘ کر دیا۔

مقتولہ کی شناخت 25 سالہ صائمہ بی بی کے نام سے کی گئی جسے اس کے شوہر سرفراز احمد نے مبینہ طور پر چاقو کے وار سے قتل کیا۔

گلشن اقبال تھانے کے ایس ایچ او محمد نعیم راجپوت نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعے میں استعمال ہونے والا چاقو بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

محمد نعیم راجپوت نے بتایا کہ مقتولہ اور اس کا شوہر، دونوں گلشن اقبال بلاک 2 میں واقع نجی اسکول میں ملازم تھے اور اسکول انتظامیہ کی جانب سے انہیں عمارت کی چھت پر کمرہ رہائش کے لیے فراہم کیا گیا تھا۔

ایس ایچ او گلشن اقبال نے بتایا کہ گرفتار ملزم کو اپنے کیے پر کوئی ’پچھتاوا‘ نہیں تھا اور اس نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو ’غیرت‘ کے نام پر قتل کیا ہے کیونکہ مقتولہ نے اسکول کے ایک ملازم غلام حسین سے تعلقات استوار کرلیے تھے۔

ایس ایچ او گلشن اقبال کے مطابق لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 اپریل 2025
کارٹون : 25 اپریل 2025