• KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am

واٹس ایپ اے آئی میں ’میموری‘ فیچر کی آزمائش

شائع April 14, 2025
—فوٹو: شٹراسٹاک
—فوٹو: شٹراسٹاک

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ میں ’میموری‘ فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق محدود صارفین کو نئے فیچر تک رسائی دے دی گئی، اگلے مرحلے میں مزید صارفین کو اس تک رسائی دے دی جائے گی۔

’میموری‘ فیچر کے تحت صارفین میٹا اے آئی چیٹ بوٹ میں کسی بھی معاملے سے متعلق اہم ہدایات محفوظ کر سکیں گے اور اے آئی مذکورہ ہدایات کے تحت تجاویز اور مواد فراہم کرے گا۔

مذکورہ فیچر استعمال کرنے کے لیے صارفین کو میٹا اے آئی چیٹ بوٹ کی سیٹنگ میں جانا ہوگا، جہاں پر ’میموری‘ کا آپشن نظر آئے گا۔

صارفین میموری کے آپشن کو کلک کرنے کے بعد اس میں اپنی ہدایات اور تجاویز محفوظ کر سکیں گے اور دوسری بار جب بھی صارف میٹا سے کسی خاص موضوع سے متعلق معلومات پوچھیں گے تو میٹا اے آئی محفوظ کی گئی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے تجاویز اور معلومات فراہم کرے گا۔

مذکورہ فیچر کی اہم بات یہ ہے کہ اس میں صارف اپنی مرضی سے ’میموری‘ کی ہدایات تبدیل بھی کر سکیں گے، یعنی صارفین اپنی مرضی کے مطابق دی گئی ہدایات میں تبدیلیاں بھی کر سکیں گے۔

ابھی مذکورہ فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے، تاہم امکان ہے کہ اس تک جلد ہی مزید صارفین کورسائی دی جائے گی، جس کے بعد اسے رواں برس ہی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 اپریل 2025
کارٹون : 24 اپریل 2025