• KHI: Asr 5:06pm Maghrib 6:59pm
  • LHR: Asr 4:43pm Maghrib 6:38pm
  • ISB: Asr 4:50pm Maghrib 6:46pm
  • KHI: Asr 5:06pm Maghrib 6:59pm
  • LHR: Asr 4:43pm Maghrib 6:38pm
  • ISB: Asr 4:50pm Maghrib 6:46pm

عامر خان کی پہلی بار گرل فرینڈ کے ساتھ فلم فیسٹیول میں شرکت

شائع April 14, 2025
—فوٹو: ایکس
—فوٹو: ایکس

بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ کہلانے والے عامر خان کی جانب سے پہلی بار اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے ساتھ چین میں ہونے والا مکائو انٹرنیشنل کامیڈی فیسٹیول میں شرکت کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق دونوں کو پہلی بار رومانوی انداز میں عوامی تقریب میں دیکھا گیا۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ مارچ میں بھی دونوں کو بھارت میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے بعد ہوٹل میں جاتے اور باہر آتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

چین میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر ریڈ کارپٹ پر آئے، جس سے سب کی توجہ ان کی جانب چلی گئی۔

تقریب میں دونوں کو ایک دوسرے کے ہاتھ تھامے دیکھا گیا—فوٹو: ایکس
تقریب میں دونوں کو ایک دوسرے کے ہاتھ تھامے دیکھا گیا—فوٹو: ایکس

دونوں کی موجودگی میں میڈیا اور مداح پرجوش دکھائی دیے جب کہ دونوں نے فوٹو گرافرز کو خصوصی پوز بھی دیے۔

چین کے معروف اداکار شین ٹیک اور می لی نے گرم جوشی سے دونوں کا استقبال کیا جب کہ عامر خان نے وہاں موجود دیگر مہمانوں سے گوری سپراٹ کا تعارف بھی کروایا۔

عامر خان کی جانب سے گرل فرینڈ سے تعلق کے بارے میں گزشتہ ماہ مارچ میں اپنی 60 ویں سالگرہ پر کیا گیا تھا۔

اس وقت عامر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے گوری سپراٹ سے متعلق بتایا تھا کہ دونوں کے درمیان 18 ماہ قبل رومانوی تعلقات استوار ہوئے، تاہم دونوں ایک دوسرے کو 25 سال سے جانتے تھے۔

عامر خان نے بتایا تھا کہ گوری سپراٹ کو ایک 6 سالہ بیٹا ہے اور وہ تنہا ان کی پرورش کرتی ہیں، انہوں ان کی پہلی شادی سے متعلق کوئی معلومات نہیں دی تھی۔

عامر خان کے مطابق انہوں نے گوری سپراٹ سے تعلقات سے متعلق اپنے خاندان اور دوستوں کو بتادیا ہے اور تمام افراد ان کے تعلقات سے خوش ہیں۔

عامر خان کے مطابق انہوں نے گوری سپراٹ سے تعلقات سے متعلق اپنے خاندان اور دوستوں کو بتادیا ہے اور تمام افراد ان کے تعلقات سے خوش ہیں۔

عامر خان نے واضح کیا تھا کہ ان کا 60 سال کی عمر میں شادی کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم وہ گوری سپراٹ کے ساتھ زندگی گزارنے کو ترجیح دیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی عمر میں محض 14 سال کا فرق ہے، گوری سپراٹ اداکار سے 14 برس کم عمر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 اپریل 2025
کارٹون : 24 اپریل 2025