• KHI: Maghrib 6:59pm Isha 8:20pm
  • LHR: Maghrib 6:38pm Isha 8:05pm
  • ISB: Maghrib 6:46pm Isha 8:17pm
  • KHI: Maghrib 6:59pm Isha 8:20pm
  • LHR: Maghrib 6:38pm Isha 8:05pm
  • ISB: Maghrib 6:46pm Isha 8:17pm

اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا

شائع April 14, 2025
— فائل فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
— فائل فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارئی (اوگرا) نے درآمدی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں ردو بدل کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اوگرا نے اپریل کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی مہنگی جبکہ سوئی سدرن کے لیے سستی کر دی گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر درآمدی ایل این جی 0.52 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) مہنگی کر دی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 13.47 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوگئی۔

سوئی سدرن کے سسٹم پرایل این جی 0.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کردی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 12.59 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔

واضح رہے کہ مار چ میں سوئی ناردرن کے سسٹم پر قیمت 12.94 ڈالر اور سوئی سدرن کے سسٹم پر قیمت 12.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

کارٹون

کارٹون : 25 اپریل 2025
کارٹون : 24 اپریل 2025