• KHI: Maghrib 7:00pm Isha 8:20pm
  • LHR: Maghrib 6:39pm Isha 8:06pm
  • ISB: Maghrib 6:47pm Isha 8:18pm
  • KHI: Maghrib 7:00pm Isha 8:20pm
  • LHR: Maghrib 6:39pm Isha 8:06pm
  • ISB: Maghrib 6:47pm Isha 8:18pm

شاہ رخ والد سے آکر ملے اور کہا آپ کو فالو کرتا ہوں، ربیکا خان

شائع April 14, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ٹک ٹاک و اداکارہ ربیکا خان نے کہا ہے کہ ماضی میں ان کے والد کامیڈین کاشف خان فلم کی پروموشن کے لیے بھارت گئے، جہاں شاہ رخ خان خود ان سے ملنے آئے اور انہیں کہا کہ وہ ان کے کام کو دیکھ کر ان جیسا کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ربیکا خان نے حال ہی میں ’جیو پوڈکاسٹ‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

ان کے مطابق بچپن سے ہی والد انہیں مختلف شوبز شخصیات سے ملاتے رہے ہیں، وہ بچپن سے ہی شوبز شخصیات سے ملتی آ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف فیملی ولاگنگ نہیں بلکہ دیگر موضوعات پر بھی ولاگنگ کرنے سمیت ویڈیوز بناتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ دوسرے لوگ محنت کرکے ویڈیوز بناتے ہیں، پھر بھی ان کی ویڈیوز نہیں دیکھی جاتیں جب کہ انفلوئنسرز کی صرف جوتے دکھانے کی ویڈیو بھی لاکھوں بار دیکھی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شروع میں ان کی ویڈیوز بھی نہیں دیکھی جاتی تھیں لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور باقی افراد کو بھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے، مسلسل کام کرتے رہنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل انہوں نے شاہ رخ خان کے گانے پر ایک ویڈیو بنائی جو اچانک وائرل ہوگئی اور یش راج فلمز نے ان کی ویڈیو شیئر کرکے انہیں ٹیگ کیا۔

ربیکا خان کے مطابق انہیں یش راج فلمز کی جانب سے ٹیگ کیے جانے پر بہت خوشی ہوئی اور انہیں یقین نہیں آیا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ویڈیوز تو وائرل اور شیئر ہوتی رہتی ہیں لیکن یش راج فلمز پروڈکشن جیسے ادارے کی جانب سے ان کی ویڈیو کو شیئر کرکے انہیں ٹیگ کرنا ان کے لیے بہت بڑا اعزاز تھا۔

ربیکا خان نے بتایا کہ جب ان کی عمر محض 9 سال تک ہوگی، تب وہ والد کے ہمراہ سنجے دت اور متھن چکرورتی جیسے اداکاروں سے مل چکی ہیں اور سنجے دت کے ساتھ تو انہوں نے کھانا بھی کھایا۔

ربیکا خان کا کہنا تھا کہ انہیں شاہ رخ خان اور سدھارتھ ملہوترا جیسے اداکار بہت پسند ہیں جب کہ وہ بھارتی انفلوئنسر اور اداکارہ جنت زبیر کی فلم پروموشن کے لیے ان کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے جنت زبیر کی فلم پروموشن کے لیے ان کے ساتھ دبئی میں جاکر ویڈیوز بنائی تھیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کے والد پتا نہیں کس کس اداکار اور شخصیت سے مل چکے ہیں جب کہ ماضی میں جب وہ بھارت گئے تھے تو شاہ رخ خان ان سے خود ملنے آگئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد کاشف خان ماضی میں فلم پروموشن کے لیے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فلم پروموشن کے دوران شاہ رخ خان خود ان کے والد سے ملنے آئے اور انہیں کہا کہ ’وہ انہیں فالو کرتے ہیں‘ یعنی ان کے کام کو دیکھ کر ان جیسا کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ربیکا خان چند ڈراموں اور فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں، وہ سینئر کامیڈین کاشف خان کی بیٹی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 اپریل 2025
کارٹون : 25 اپریل 2025