• KHI: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • LHR: Fajr 3:52am Sunrise 5:20am
  • ISB: Fajr 3:52am Sunrise 5:22am
  • KHI: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • LHR: Fajr 3:52am Sunrise 5:20am
  • ISB: Fajr 3:52am Sunrise 5:22am

کوٹ ادو میں کم سن طالبہ سے زیادتی کی کوشش، اسکول پرنسپل پر مقدمہ درج

شائع April 13, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں ایک نجی اسکول کے پرنسپل کے خلاف اتوار کے روز طالبہ سے زیادتی کی مبینہ کوشش کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق غیر سرکاری تنظیم ’ساحل‘ کی رپورٹ کے مطابق 2024 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران ملک بھر سے بچوں کے ساتھ زیادتی کے کل 1630 واقعات رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 862 بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی، 668 اغوا، 82 بچوں کے لاپتا ہونے اور 18 کم عمری کی شادیوں کے واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ جنسی زیادتی کے بعد فحش مواد بنانے کے 48 کیسز بھی ریکارڈ کیے گئے۔

ڈان ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے دین پناہ جینڈر کرائمز سرکل کی انچارج سب انسپکٹر سعیدہ خالق نے بتایا کہ طالبہ کی والدہ کی درخواست پر اسکول پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

سعیدہ خالق کا کہنا تھا کہ پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ملزم کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 376 (iii) کم عمر یا ذہنی، جسمانی معذوری کا شکار فرد کے ساتھ زیادتی اور دفعہ 511 (جرم کی کوشش پر سزا) کے تحت درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق اسکول پرنسپل نے چوتھی جماعت کی 9 سالہ طالبہ کو دفتر میں بلا کر اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔

علاوہ ازیں، پنجاب پولیس نے فیصل آباد کے علاقے چک 437 جی بی، سمندری میں 16 سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 4 میں سے 3 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔

منگل کے روز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر محمود سیال نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک کم عمر لڑکے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے جرم میں ایک شخص کو 3 بار سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

گزشتہ ماہ لاہور میں ایک خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے الزام میں بھی پنجاب پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 27 اپریل 2025
کارٹون : 26 اپریل 2025