کمالیہ: 4 ڈاکوؤں کا گھر میں لوٹ مار کے دوران 2 بہنوں کے ساتھ گینگ ریپ
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دریائے راوی کے قریب کمالیہ کے علاقے موزہ جھلر سہگل میں 4 ڈاکوؤں نے دو بہنوں کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق شکایت کنندہ ’اے‘ نے پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 376 اور 392 کے تحت کمالیہ صدر پولیس کی جانب سے درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں الزام عائد کیا ہے کہ 10 اور 11 اپریل کی درمیانی شب وہ اپنے زمیندار کے تربوز کے کھیت میں سو رہا تھا جب چار نامعلوم افراد نے اسے جگایا۔
مدعی نے کہا کہ وہ اسے اس کے گھر لے گئے اور اسے خواتین کے ذریعہ دروازہ کھلوانے پر مجبور کیا، جیسے ہی دروازہ کھولا گیا، ملزمان نے انہیں اور ان کے ایک مرد رشتہ دار کو پکڑ لیا اور رسیوں سے باندھ دیا۔
شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا کہ ملزمان میری بیوی اور بھابھی کو باہر لے گئے، اور ان کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی، اور 7 لاکھ روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لے گئے۔
پولیس کی جانب سے واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔