• KHI: Asr 5:05pm Maghrib 6:58pm
  • LHR: Asr 4:42pm Maghrib 6:37pm
  • ISB: Asr 4:49pm Maghrib 6:45pm
  • KHI: Asr 5:05pm Maghrib 6:58pm
  • LHR: Asr 4:42pm Maghrib 6:37pm
  • ISB: Asr 4:49pm Maghrib 6:45pm

کراچی کنگز کے اہم کھلاڑی پہلے میچ سے قبل ہی پی ایس ایل سے باہر

شائع April 12, 2025
— فوٹو: کراچی کنگز
— فوٹو: کراچی کنگز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے کھلاڑی لٹن داس اپنے پہلے میچ سے قبل ہی ان فٹ ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

پی ایس ایل 10 کا تیسرا میچ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا تاہم میچ سے پہلے ہی میزبان ٹیم اپنے انٹرنیشنل کھلاڑی کی خدمات سے محروم ہوگئی۔

کراچی کنگز کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ پیغام جاری کای گیا کہ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے بلے باز لٹن داس پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور وہ اب پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن سے باہر ہوگئے ہیں۔

کراچی کنگز کے وکٹ کیپر بیٹر کو دو روز قبل پریکٹس کے دوران دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگی تھی، انگوٹھے میں فریکچر کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں 2 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

اپنے پیغام میں لٹن داس کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ نہ کھیلنے کا افسوس رہے گا، تاہم میں باہر بیٹھ کر بھی اپنی ٹیم کی مکمل سپورٹ کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری جلد ریکوری کے لیے دعا کریں، میری نیک خواہشات اور کراچی کنگز کے ساتھ ہیں، امید ہے اگلی بار دوبارہ آؤں گا اور آپ سب کو دیکھنے کا موقع ملے گا، سب کا شکریہ۔

پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ 2025 میں سلور کیٹیگری میں منتخب ہونے والے لٹن داس اپنے ملک بنگلہ دیش واپس روانہ ہوگئے جب کہ ٹیم نے ان کی جگہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر بلے باز بین میکڈرموٹ کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

اس کے علاوہ، کراچی کنگز نے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کے جزوی متبادل کا اعلان بھی کردیا، پاکستان انڈر 19 کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ کو کین ولیمسن کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کین ولیمسن اس وقت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے میں مصروف ہیں جس کے باعث وہ پی ایس ایل 10 کے ابتدائی میچز کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 اپریل 2025
کارٹون : 22 اپریل 2025