• KHI: Maghrib 6:55pm Isha 8:14pm
  • LHR: Maghrib 6:33pm Isha 7:58pm
  • ISB: Maghrib 6:40pm Isha 8:08pm
  • KHI: Maghrib 6:55pm Isha 8:14pm
  • LHR: Maghrib 6:33pm Isha 7:58pm
  • ISB: Maghrib 6:40pm Isha 8:08pm

پاکستان کے نور زمان نے انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

شائع April 10, 2025
— فوٹو: ڈان
— فوٹو: ڈان

پاکستان کے نور زمان نے انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیت لی، فائنل میں انہوں نے مصر کے کریم التور کو 2-3 سے شکست دی۔

کراچی میں ہونے والی انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ پاکستان نے اپنے نام کرلی، فائنل میں پاکستان کے نور زمان نے مصر کے کریم التور کو 2-3 سے شکست دی۔

5 سیٹ پر مشتمل فائنل میں ابتدائی دونوں گیمز مصر کے کریم التور نے جیتے تاہم پاکستان کے نور زمان نے 0-2 کے خسارے کے بعد بہترین کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹ جیت کر کامیابی حاصل کی۔

چیمپئن بننے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نور زمان کا کہنا تھا کہ 0-2 کے خسارے کے بعد یہی سوچ تھی کہ اپنے گیم پر فوکس کروں اور آخری وقت تک فائٹ کرنے کا ذہن میں تھا۔

تاریخی فتح پر مہمانوں اور شائقین نے نور زمان کو کھل کر داد دی جب کہ کوچز نے اسکواش کورٹ میں آکر سبز پرچم میں لپٹے نور زمان کو گلے لگایا اور مبارکباد دی۔

فائنل دیکھنے کے لیے وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر کھیل سندھ اور اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان سمیت دیگر موجود تھے۔

دوسری جانب، وزیراعظم شہباز شریف نے انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑی نور زمان کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس سے قبل، انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں نور زمان نے ملائیشیا کے چنداران کےخلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔

نور زمان نے پہلے گیم میں 6-11 سے اور دوسرے گیم میں 2-11 سے کامیابی حاصل کی جب کہ تیسرے گیم میں بھی نورزمان کو 4-6 سے برتری حاصل تھی تاہم چندارن انجری کے سبب میچ سے دستبردار ہوگئے۔

دوسرے سیمی فائنل میں مصر کے کریم التورکی نے اپنے ہم وطن ابراہیم الکبانی کو 1-3 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2025
کارٹون : 16 اپریل 2025