• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:51pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:51pm

برطانیہ میں رحم مادر کی پیوند کاری کے بعد پہلی بچی کی پیدائش

شائع April 8, 2025
فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانیہ میں رحم مادر ( بچہ دانی ) کی پیوند کاری کے بعد پہلی بچی کی پیدائش ہوئی ہے، بچی کی خالہ نے اپنا رحم اس کی ماں کو عطیہ کیا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ر پورٹ کے مطابق لندن کے ایک ہسپتال نے منگل کو بتایا کہ برطانیہ میں رحم مادر کی پیوند کاری کے بعد پہلی بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ایمی نامی بچی 27 فروری کو لندن کے کوئین شارلٹ اینڈ چیلسی ہسپتال میں پیدا ہوئی، ایمی کی پیدائش سے دو سال پہلے اس کی ماں، گریس ڈیوڈسن کو بڑی بہن نے اپنا رحم عطیہ کیا تھا۔

ایمی کی پیدائش پر اس کی ماں نے کہا کہ ہمیں وہ سب سے بڑا تحفہ ملا ہے جس کی ہم کبھی خواہش کر سکتے تھے۔

گریس ڈیوڈسن نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کا ماں بننا ان خواتین کے لیے ایک اضافی آپشن فراہم کر سکتا ہے جو بصورت دیگر اپنے بچے کو جنم دینے کے قابل نہ ہوں۔

گریس ڈیوڈسن کے والد اینگس ڈیوڈسن نے پریس ایسوسی ایشن نیوز ایجنسی کو بتایا، ’ کمرہ ان لوگوں سے بھرا ہوا تھا جنہوں نے ایمی کو حقیقت میں حاصل کرنے کے سفر میں ہماری مدد کی ہے۔’

انہوں نے مزید کہا، ہم تقریباً 10 سال سے جذبات کو دبا رہے تھے، اور آپ نہیں جانتے کہ وہ کیسے باہر آئیں گے، ایمی کی پیدائش کے بعد پتا چلا کہ ہمارا رونا بہت برا تھا۔

ہسپتال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 36 سالہ گریس ڈیوڈسن ’ مائر روکیٹانسکی کوسٹر ہاؤزر سنڈروم ’ نامی ایک نایاب بیماری میں مبتلا تھیں اور وہ فعال رحم کے بغیر پیدا ہوئی تھیں۔

گریس ڈیوڈسن کو دو سال پہلے ان کی بڑی بہن ایمی پرڈی نے اپنا رحم عطیہ کیا تھا جن کی 10 اور 6 سال کی دو بیٹیاں ہیں۔ اس کے بعد گریس ڈیوڈ سن برطانیہ میں رحم کی پیوند کاری کروانے والی پہلی خاتون بن گئ تھیں۔

یہ پیوند کاری فروری 2023 میں اوکسفرڈ یونیورسٹی ہسپتال فاؤنڈیشن کے اوکسفرڈ ٹرانسپلانٹ سینٹر میں کی گئی۔

برطانیہ کے زندہ عطیہ دہندگان کے پروگرام کے شریک سربراہ، کنسلٹنٹ گائناکالوجیکل سرجن پروفیسر رچرڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ ایمی کی پیدائش 25 سال سے زائد طویل تحقیق کا ثمر ہے۔

خیال رہے کہ 2013 میں سویڈن میں پہلی پیوند کاری کے بعد سے دنیا بھر میں 100 سے زیادہ رحم کی پیوند کاریاں کی جا چکی ہیں، اور تقریباً 50 صحت مند بچے پیدا ہوئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 اپریل 2025
کارٹون : 27 اپریل 2025