• KHI: Maghrib 6:55pm Isha 8:14pm
  • LHR: Maghrib 6:33pm Isha 7:58pm
  • ISB: Maghrib 6:40pm Isha 8:08pm
  • KHI: Maghrib 6:55pm Isha 8:14pm
  • LHR: Maghrib 6:33pm Isha 7:58pm
  • ISB: Maghrib 6:40pm Isha 8:08pm

کراچی ایئرپورٹ سے ملکی و غیر ملکی کرنسی کی کینیڈا اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

شائع April 8, 2025
گرفتار کیے گئے ملزم عرفان کو مزید کارروائی کے لیے برآمد شدہ کرنسی کے ساتھ کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے
—فوٹو: ڈان نیوز
گرفتار کیے گئے ملزم عرفان کو مزید کارروائی کے لیے برآمد شدہ کرنسی کے ساتھ کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے —فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ملکی و غیر ملکی کرنسی کی کینیڈا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ٹورنٹو کے مسافر کے قبضے سے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر کے ملزم مسافر کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق مسافر عرفان الحق ٹورنٹو جانے کے لیے کراچی ایئر پورٹ پہنچا تھا، اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی اسکیننگ کے دوران بیگ کو مشکوک قرار دیا۔

اے ایس ایف کی جانب سے بیگ کی دستی تلاشی کے دوران 70 ہزار امریکی ڈالرز، 2 ہزار 200 کینیڈین ڈالرز کے علاوہ ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے بھی برآمد کیے گئے۔

حکام کے مطابق ملکی اور غیرملکی کرنسی کی کینیڈا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر مسافر کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملزم کو مزید کارروائی کے لیے برآمد شدہ کرنسی کے ساتھ کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے ایئرپورٹس سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے کرنسی لے جانے کی حد مقرر ہے، کوئی بھی مسافر 10 ہزار امریکی ڈالر سے زائد مالیت کی رقم (بشمول پاکستانی کرنسی) اپنے ساتھ نہیں لے جاسکتا، یہ عمل قانوناً جرم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2025
کارٹون : 16 اپریل 2025