• KHI: Maghrib 6:55pm Isha 8:14pm
  • LHR: Maghrib 6:33pm Isha 7:58pm
  • ISB: Maghrib 6:40pm Isha 8:08pm
  • KHI: Maghrib 6:55pm Isha 8:14pm
  • LHR: Maghrib 6:33pm Isha 7:58pm
  • ISB: Maghrib 6:40pm Isha 8:08pm

ندا یاسر کا پروگرام چھوڑنے سے قبل ہی انہیں شو میں نہ بٹھانے کا کہا تھا، رابعہ انعم

شائع April 7, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے ماضی میں ندا یاسر کا براہ راست مارننگ شو چھوڑنے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شو میں بیٹھنے اور شو شروع ہونے سے قبل ہی ٹیم کو کہا تھا کہ انہیں شو میں نہ بٹھایا جائے لیکن وہ نہ مانے۔

رابعہ انعم نے 8 نومبر 2022 کو ندا یاسر کے مارننگ شو میں بطور مہمان شریک ہوئی تھیں، جس میں ان کے ساتھ اداکار محسن عباس حیدر اور اداکارہ فضا علی بھی شامل ہوئی تھیں۔

ٹی وی پر کچھ ہی دیر پروگرام چلنے کے بعد رابعہ انعم نے میزبان ندا یاسر سے معذرت کرتے ہوئے پروگرام چھوڑ کر جانے کی اجازت مانگی اور ساتھ ہی واضح کیا کہ ان کا مقصد چینل، پروگرام کے پروڈیوسر اور میزبان کی بے عزتی کرنا یا دل دکھانا نہیں۔

رابعہ انعم کی جانب سے براہ راست پروگرام چھوڑجانے پر شوبز شخصیات نے بھی ان پر تنقید کی تھی جب کہ بعد ازاں ندا یاسر نے ایک انٹرویو میں شکوہ کیا تھا کہ رابعم نے ان کا براہ راست شو چھوڑ کر ان کی بے عزتی کی۔

مذکورہ معاملے پر دونوں کے درمیان تقریبا تین سال تک ناراضگی رہی تھی لیکن گزشتہ ماہ مارچ میں ندا یاسر نے رابعہ انعم کے گرین ٹی وی پر چلنے والے رمضان شو میں شرکت کی تھی، جہاں دونوں نے ایک دوسرے سے اختلافات ختم کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

اب رابعہ انعم نے پہلی بار مذکورہ معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شو شروع ہونے سے قبل ہی ٹیم کو شو میں نہ بٹھانے کا کہا لیکن ان کی بات نہیں مانی گئی۔

رابعہ انعم نے جیو پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تو ان کے اور ندا یاسرکے درمیان صلح بھی ہوگئی اور یہ کہ ان کی ناراضگی ندا یاسر سے نہیں تھی۔

انہوں نے ندا یاسر کی تعریفیں کیں اور کہا کہ ان کےمارننگ شو والوں نے ایک دن پہلے انہیں کال کرکے شو میں آنے کی دعوت دی، جس پر انہوں نے ان سے دیگر مہمانوں سے متعلق پوچھا تو انہیں بتایا گیا کہ فضا علی اور جویریہ سعود آئیں گی۔

ان کے مطابق وہ مارننگ شو میں شرکت کے لیے اپنی مینیجر کے ساتھ اسٹوڈیو پہنچیں، جہاں انہیں جویریہ سعود نظر نہیں آئیں جب کہ انہیں ان کی مینیجر نے محسن عباس حیدر کو دیکھ لیا تو انہیں مطلع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ معلوم پڑنے پر انہوں نے ندا یاسر کی پروڈیوسر کو بتایا کہ وہ شو میں نہیں بیٹھ سکتیں، وہ پہلے محسن عباس حیدر کو بٹھادیں، وہ بعد والے سیشن میں آجائیں گی لیکن انہوں نے ان کی بات نہیں مانی اور انہیں شو کے سیٹ پر لی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی وہ سیٹ پر پہنچیں تو پروگرام چند سیکنڈ بعد براہ راست ہوگیا اور ان کے پاس دو ہی آپشن تھے، یا وہ اپنی عزت ختم کرکے شو میں بیٹھ جاتیں یا پھر وہ چلی جاتیں، اس لیے انہوں نے چلے جانے کا فیصلہ کیا۔

رابعہ انعم مطابق انہوں نے گھریلو تشدد کے خلاف مہم چلا رکھی تھی، اس لیے ان کے لیے یہ مناسب نہیں تھا کہ وہ گھریلو تشدد میں ملوث شخص کے ساتھ پروگرام میں بیٹھ جاتیں، اس لیے انہوں نے جانا ہی بہتر سمجھا۔

ٹی وی میزبان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ندا یاسر کی ٹیم کو پروگرام میں نہ بٹھانے کا کہا اور یہ بھی آپشن دیا کہ پروگرام کا ایک حصہ اداکار کے ساتھ کیا جائے، دوسرے حصے میں وہ بیٹھ جائیں گی لیکن ان کی بات نہیں مانی گئی، جس وجہ سے انہیں پروگرام سے اٹھ جانا پڑا۔

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ مذکورہ معاملے کے بعد انہیں متعدد پوڈکاسٹرز نے بھاری رقم کے عوض ندا یاسر کے خلاف بولنے کی پیش کش بھی کی لیکن انہوں نے تمام پیش کشیں مسترد کیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2025
کارٹون : 16 اپریل 2025