• KHI: Fajr 4:41am Sunrise 6:01am
  • LHR: Fajr 3:56am Sunrise 5:23am
  • ISB: Fajr 3:56am Sunrise 5:26am
  • KHI: Fajr 4:41am Sunrise 6:01am
  • LHR: Fajr 3:56am Sunrise 5:23am
  • ISB: Fajr 3:56am Sunrise 5:26am

ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 17 افراد جاں بحق، 22 زخمی

شائع April 6, 2025
— فائل / فوٹو: ڈان نیوز
— فائل / فوٹو: ڈان نیوز

ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں خواتین سمیت 17 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں تیز رفتارگاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 3 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ بچہ کلاں کے مقام پر پیش آیا، حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں 18 سالہ ایمان، 16 سالہ آزان اور 10 سالہ فیضان موقع پر ہی دم توڑگئے، پولیس نے تینوں بہن بھائیوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی۔

ملتان سے خانیوال جانے والی مسافر وین سہو چوک کے قریب کنٹینر سے ٹکرانے کے بعد ڈیوائڈر سے ٹکراگئی۔

حادثے میں 3 مسافر جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے، ریسکیو اداروں نے لاشیں اور زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔

وہاڑی میں تیز رفتار ٹریلر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور بچی موقع پر دم توڑ گئے۔

ساہیوال میں دو موٹرسائیکلوں اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

شیخوپورہ فیض پور انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار ٹریلر سے ٹکرانے سے 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جب کہ حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ایبٹ آباد میں حویلیاں انٹرچینج کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکرانے سے میاں بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں شادی کی تقریب میں پشاور سے کوہاٹ جانے والی کار حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2025
کارٹون : 23 اپریل 2025