• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:42pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:49pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:42pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:49pm

موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کے بغیر ایک دن نہیں چل سکتی، اتحاد ملکی مفاد میں کیا، گورنر پنجاب

شائع April 6, 2025
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پنڈی گھیپ میں ڈائیلیسز سینٹر کا افتتاح بھی کیا
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پنڈی گھیپ میں ڈائیلیسز سینٹر کا افتتاح بھی کیا — فائل فوٹو: سوشل میڈیا

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے واضح کیا ہے کہ موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کے بغیر ایک دن نہیں چل سکتی، نواز لیگ سے اتحاد ملکی مفاد میں کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ان خیالات کا اظہار پنڈی گھیپ میں ڈائلیسسز سنٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا، سلیم حیدر کا کہنا تھا پیپلزپارٹی ذمہ دارانہ سیاست کی قائل ہے لیکن پیپلز پارٹی کو سازش کے تحت کونے سے لگادیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین عوامی ترقی کے مشن میں مداخلت بند کریں، انہوں نے واضح کیا کہ وہ پنجاب کےآئینی سربراہ ہیں اور انہیں ان کےاختیارات کا بخوبی علم ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فروری 2025 میں ڈان نیوز کے پروگرام دوسرا رخ میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا تھا کہ 2024 کے انتخابات میں پورے پاکستان میں جیتنے والے فارم 47 پر منتخب ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2013، 2018 اور 2024 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، 2024 میں فارم 45 اور فارم 47 کی خرابی تھی، ملکی تاریخ میں کوئی ایک آدھ ہی ایسا الیکشن ہوا ہوگا، جس پر سب نے کہا ہو کہ شفاف الیکشن ہوئے۔

سردار سلیم حیدر نے مزید کہا تھا کہ 2024 میں پنجاب میں بلاول بھٹو کو ملنے والے ووٹ کم ظاہر کیے گئے، ہم نے تو صرف یہ مطالبہ کیا تھا کہ شکست قبول ہے، لیکن ہمیں ہمارے ووٹ تو دکھائیں، ہمارے ساتھ یہ ظلم ہوتا ہے کہ پنجاب میں کسی حلقے میں ہمیں 30 ہزار ووٹ ملتے ہیں تو 11 ہزار ظاہر کیے جاتے ہیں، یہ سب کرنے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکن دلبرداشتہ ہوں اور پارٹی پنجاب میں کمزور ہوجائے۔

کارٹون

کارٹون : 23 اپریل 2025
کارٹون : 22 اپریل 2025