• KHI: Maghrib 6:52pm Isha 8:10pm
  • LHR: Maghrib 6:28pm Isha 7:52pm
  • ISB: Maghrib 6:35pm Isha 8:01pm
  • KHI: Maghrib 6:52pm Isha 8:10pm
  • LHR: Maghrib 6:28pm Isha 7:52pm
  • ISB: Maghrib 6:35pm Isha 8:01pm

کراچی اور پشاور کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں، ادارہ شماریات

شائع April 4, 2025
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی قیمت 180روپے فی کلو تک برقرار ہے، چینی کی اوسط قیمت 168 روپے 81 پیسے فی کلو ہے۔

ڈان نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کردیے ہیں جن کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 180 روپے تک ہے جبکہ چینی کی اوسط قیمت168روپے 81 پیسے فی کلو ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق کراچی اور پشاور کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں، ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں ایک پیسےفی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 168 روپے 80 پیسےفی کلو تھی، ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 142 روپے 33 پیسے فی کلو تھی۔

دستیاب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں حالیہ14 ہفتوں کے دوران چینی کی اوسط قیمت میں 36 روپے 26 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ نائب وزیراعظم نے چینی کی خوردہ قیمت 164 روپے فی کلو مقررکرنےکا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 10 اپریل 2025
کارٹون : 9 اپریل 2025