• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 4:32pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 4:36pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 4:32pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 4:36pm

آئی سی سی کی نئی ٹی20 رینکنگ جاری، بابر اور شاہین کی مزید تنزلی

شائع March 19, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے ٹی20 فارمیٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس میں بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی مزید تنزلی ہوگئی۔

آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم ایک درجے تنزلی کے باعث اب 8ویں نمبر پر چلے گئے جب کہ شاہین شاہ آفریدی 6 درجہ تنزلی کے بعد 30ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

آئی سی سی ٹی20 بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے، بھارت کے ابھیشیک شرما دوسرے اور انگلینڈ کے فل سالٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔

بھارت کے تلک ورما چوتھے اور بھارت کے ہی سوریا کمار یادو پانچویں نمبر پر براجمان ہیں جب کہ انگلینڈ کے جوز بٹلر، سری لنکا کے پاتھم نسانکا، پاکستان کے بابراعظم اور محمد رضوان، سری لنکا کے کوشل پریرا بالترتیب چھٹی سے دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

باؤلنگ کی بات کریں تو آئی سی سی ٹاپ 20 میں کوئی پاکستانی باؤلر موجود نہیں، ٹاپ 30 میں حارث رؤف 26ویں اور اور شاہین آفریدی 30ویں نمبر پر موجود ہیں۔

باؤلرز کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کا پہلا نمبر ہے، بھارت کے ورن چکروردی دوسرے اور انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبر پر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 مارچ 2025
کارٹون : 22 مارچ 2025