• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 4:32pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 4:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 4:32pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 4:37pm

وزیر تعلیم سندھ کا غیرحاضر اساتذہ کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے منفرد ٹیکنالوجی لانے کا فیصلہ

شائع March 19, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے اسکولوں سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے بائیو میٹرک کے بجائے منفرد ٹیکنالوجی لانے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر تعلیم سندھ کو مانیٹرنگ اینڈ اویلوئیشن ونگ کی طرف اساتذہ اور دیگر عملے کی حاضری مکینزم کو ڈیجیٹلائز کرنے کے حوالے سے ڈیمو دیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ جدید سسٹم کی مدد سے انٹرنیٹ کی عدم دستیابی پر آف لائن حاضری بھی ممکن ہوسکے گی۔

اجلاس میں شرکا کو بتایا گیا کہ ڈیجیٹل سسٹمز میں آئرس عام طور پر شناخت کے تناظر میں استعمال ہوتا ہے، یہ بایومیٹرک تصدیق کی ایک جدید شکل ہے جو انسانی آنکھ کے رنگین حصے (آئرس) کے منفرد پیٹرن کا تجزیہ کر کے کسی شخص کی شناخت کرتی ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں آئرس سسٹم کئی حوالوں سے منفرد ہے جس کا پیٹرن ہر فرد کے لیے منفرد ہوتا ہے اور زندگی بھر تبدیل نہیں ہوتا، آئرس اسکیننگ کے ذریعے تیز، درست اور محفوظ شناخت ممکن ہوتی ہے۔

شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ اساتذہ اور دیگر عملہ اسکول پہنچنے پر ہی ایپلیکیشن استعمال کر سکیں گے، جب کہ جی پی ایس کی وجہ سے اس ایپلیکیشن کو انٹرنیٹ کی عدم موجودگی میں بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اساتذہ اور عملہ اپنے موبائل فون پر ایپلیکیشن آن کر کے چہرہ دکھا کر حاضری لگا سکیں گے، حاضری کی اطلاع اسکول آمد اور اسکول چھوڑنے دونوں صورتوں میں دی جائے گی۔

اس کے علاوہ، ایپلیکیشن میں چھٹی کی درخواست جمع کرنے کا بھی آپشن شامل کیا جائے گا اور اس ایپلیکیشن میں روزانہ، ہفت وار اور ماہانہ رپورٹس بننے کی صلاحیت رکھی جائے گی۔

اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ ایپلیکیشن میں لیٹ آنے، جلدی جانے، یا غیر حاضری کی رپورٹس بھی تیار کرے جب کہ بغیر اطلاع غیر حاضری اور مستقل لیٹ ہونے کی صورت موبائل پر وارننگ کا نوٹیفکیشن موصول ہونے کا آپشن بھی شامل کیا جا ئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو استاد کا عملہ بغیر اطلاع کے حاضر نہیں ہوگا اس کے اتنے دن کی تنخواہ کاٹی جائے گی۔

سردار شاہ کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی حاضری کا نظام مؤثر بنانے کے لیے ہر حوالے سے سنجیدہ ہیں، اساتذہ اور عملے کی اسکولز میں حاضری یقینی بنانے سے اسکولز کی کارکردگی بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیر تعلیم سندھ نے اسکولوں سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے بائیو میٹرک کے بجائے اساتذہ کی حاضری اب آنکھ کے روشن حصے یعنی آئرس کی شناخت کی مدد سے ممکن بنایا جائے گی۔

آئرس سسٹم کو بذریعہ موبائل اپلیکیشن جوڑا جائے گا، جس کی مدد سے اساتذہ و دیگر عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا جب کہ اپلیکیشن کو لوکیشن بیسڈ ٹیکنالوجی جیو فینسنگ سے منسلک کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025