• KHI: Fajr 5:15am Sunrise 6:31am
  • LHR: Fajr 4:39am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:41am Sunrise 6:05am
  • KHI: Fajr 5:15am Sunrise 6:31am
  • LHR: Fajr 4:39am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:41am Sunrise 6:05am

سکھر ایئرپورٹ سے انٹرنیشنل فلائٹس جلد شروع ہونے کا امکان

شائع March 19, 2025
— فوٹو: اے پی پی
— فوٹو: اے پی پی

ہوائی اڈے کی توسیع کے منصوبوں کے درمیان بیگم نصرت بھٹو سکھر ایئرپورٹ سے انٹرنیشنل فلائٹس جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عباس شیخ اور دیگر نے سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کا دورہ کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکھر ایئرپورٹ کی توسیع کے تحت مسافر پروازوں کے ساتھ کارگو کی پروازوں کے لیے بلڈنگ اور رن وے کی تعمیر زیرِ غور ہے۔

انہوں نے کارگو پروازوں کے لیے سکھر و گردو نواح سے برآمد کی جانے والی مصنوعات کا تخمینہ فراہم کرنے کی ہدایت کی تاکہ مسافر و کارگو پروازوں کے مطابق یکجا ترقیاتی منصوبے پر عملدرآمد کرایا جائے۔

ایوان کی قائمہ کمیٹی برائے حج ، عمرہ ، سی اے اے و پی آئی اے کے کنوینر محمد محسن فاروق نے آگاہ کیا کہ اس سال جولائی سے براہِ راست سکھر سے جدہ ہفتہ وار 2 پروازیں چلانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اس موقع پرایوان کے سابق صدر انجینئر عبدالفتاح شیخ نے آگاہ کیا کہ کھجور ، چھوہارہ ، کپاس ، چاول ، اچار ، پھل (آم ، کیلا ، امرود و دیگر ) ، سبزیاں ، کھاد ، دریائی پانی کی مچھلیاں ، گنا ، دودھ کی مصنوعات ، زیوارات ، قیمتی پتھر ، دستکاری مونلعات سمیت دیگر مشرق وسطیٰ ، یورپ ، ایشیائی ممالک سمیت دوسرے ممالک میں بذریعہ کراچی ، ملتان ، فیصل آباد سے برآمد کی جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سکھر ایئرپورٹ کی توسیع سے یہ تمام تر مصنوعات براہ راست سکھر سے برآمدکی جائیں گی، اس کے علاوہ شرکاء نے بلوچستان سے برآمد کی جانے والی مصنوعات جس میں بالخصوص خشک میوہ جات کا بھی تخمینے پر بھی غور و خوض کیا گیا جو توسیع کے بعد سکھر سے برآمد کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 مارچ 2025
کارٹون : 23 مارچ 2025