• KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am

9 ماہ سے پھنسا امریکی خلابازوں کا جوڑا منگل کی شام واپس زمین پر آ جائے گا، ناسا

شائع March 17, 2025
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) نے کہا ہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر 9 ماہ سے زیادہ عرصے سے پھنسے ہوئے امریکی خلابازوں کا جوڑا منگل کی شام کو واپس زمین پر آ جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق بوچ ولمور اور سنی ولیمز کو ایک اور امریکی خلاباز اور ایک روسی خلا باز کے ساتھ اسپیس ایکس کریو ڈریگن کرافٹ پر سوار کرکے گھر لے جایا جائے گا، جب متبادل عملہ اتوار کے اوائل میں آئی ایس ایس پر پہنچ گیا۔

پھنسے ہوئے جوڑے جون سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر بوئنگ اسٹار لائنر خلائی جہاز کی جانچ کر رہے تھے اس کے پہلے عملے کے سفر پر کچھ تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور وہ واپس زمین پر آنے کے قابل نہیں تھا۔

ناسا نے اتوار کی شام کو ایک بیان میں کہا کہ اس نے فلوریڈا کے ساحل سے خلابازوں کے متوقع سمندری سپلیش ڈاؤن کو منگل کی شام تقریباً 5:57 تک بھیجا تھا۔

ناسا کے خلاباز نک ہیگ اور روسی خلاباز الیگزینڈر گوربونوف بھی ڈریگن کیپسول پر واپس آئیں گے، اس سفر کو پیر کی شام سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

بوچ ولمور اور سنی ولیمز کے لیے 9 ماہ تک پھنسے رہنے کے بعد یہ آزمائش ختم ہونے کو ہے، انہوں نے چند روز طویل چکر لگانا تھا، ان کا طویل قیام تقریباً 6 ماہ کے خلابازوں کے زیادہ سے زیادہ مدت سے نمایاں طور پر طویل ہے۔

لیکن یہ 2023 میں آئی ایس ایس پر سوار ناسا کے خلاباز فرینک روبیو کے قائم کردہ 371 دنوں کے امریکی خلائی ریکارڈ سے بہت کم ہے، عالمی ریکارڈ روسی خلا باز والیری پولیاکوف کے پاس ہے، جنہوں نے میر خلائی اسٹیشن پر مسلسل 437 دن گزارے تھے۔

ان کے خاندانوں سے طویل عرصے تک رہنے کی غیر متوقع نوعیت کے سبب انہوں نے دلچسپی اور ہمدردی حاصل کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 مارچ 2025
کارٹون : 18 مارچ 2025