• KHI: Asr 5:02pm Maghrib 6:45pm
  • LHR: Asr 4:32pm Maghrib 6:17pm
  • ISB: Asr 4:37pm Maghrib 6:23pm
  • KHI: Asr 5:02pm Maghrib 6:45pm
  • LHR: Asr 4:32pm Maghrib 6:17pm
  • ISB: Asr 4:37pm Maghrib 6:23pm

کراچی میں آسمان پر شہاب ثاقب کا سحر انگیز نظارہ

شائع March 17, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

کراچی میں آسمان پر شہاب ثاقب کا سحر انگیز نظارہ دیکھا گیا، اتوار اور پیر کی درمیانی شب نمودار ہونے والے شہاب ثاقب نے آسمان کو روشن کردیا۔

کراچی میں گزشتہ رات تقریباً 2 بجکر 43 منٹ پر آسمان شہاب ثاقب دیکھا گیا جس کے باعث آسمان پر ایک ساعت کے لیے روشنی پھیل گئی۔

اس نظارے کو کئی شہریوں نے کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا اور پھر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ماہرین کے مطابق زمین کےگرد مدار میں کروڑوں کی تعداد میں شہاب ثاقب ہیں، جو زمین کے ماحول میں آتے ہوئے آکسیجن اور کشش کے باعث جل جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ شہاب ثاقب یا میٹیورائٹ دراصل سیارچوں (ایسٹیرائڈز) یا دم دار ستاروں (کومیٹ) سے خارج ہونے والے ٹھوس پتھر ہوتے ہیں جو کرۂ ارض کا احاطہ کرنے والی فضا سے گزر کر سطحِ زمین تک پہنچتے ہیں۔

اس دوران ہوا کے ساتھ رگڑ، دباؤ یا کیمیائی تعامل کے باعث ان میں آگ بھڑک اٹھتی ہے جس کے نتیجے میں ان سے توانائی کا اخراج ہوتا ہے اور یہ شہابیے یا محض آگ کے گولوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں، جنھیں ٹوٹتے تارے بھی کہا جاتا ہے۔

اکثر اوقات یہ اس شدید حدت اور رگڑ کی وجہ سے ہوا میں ہی ریزہ ریزہ ہو جاتے ہیں تاہم کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ کوئی شہاب ثاقب زمین پر آگرے۔

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025