• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 4:32pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 4:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 4:32pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 4:37pm

ٹوبہ ٹیک سنگھ: منشیات کیلئے رقم نہ ملنے پر نشئی نے بیٹی کو قتل کر دیا

شائع March 17, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نشئی نے بیوی کی جانب سے منشیات خریدنے کے لیے رقم نہ دینے پر بیٹی کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تحصیل جڑانوالہ چک 240 جی بی میں منشیات کے عادی شخص نے مبینہ طور پر اپنی 5 سالہ بیٹی کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا، ملزم کی بیوی نے اسے منشیات خریدنے کے لیے پیسے دینے سے انکار کر دیا تھا۔

ملزم ذاکر حسین کی اہلیہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے غصے میں آکر بیٹی عالیہ بی بی کو پکڑ کر گلا گھونٹ کر قتل کیا، جڑانوالہ سٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025