• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:43pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:51pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:43pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:51pm

چین نے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدتِ واپسی میں ایک سال کی توسیع کردی

شائع March 8, 2025
— فائل فوٹو/ رائٹرز
— فائل فوٹو/ رائٹرز

چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی ادائیگی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لیے پاکستان کے دیرینہ دوست چین کا معاشی تعاون جاری ہے۔

وزارت خزانہ کا اعلامیے میں کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی، چین کے 2 ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو پوری ہو رہی تھی۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت میں ایک سال کی توسیع سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط رکھنے میں مدد ملے گی۔

کارٹون

کارٹون : 26 اپریل 2025
کارٹون : 25 اپریل 2025