• KHI: Fajr 4:42am Sunrise 6:02am
  • LHR: Fajr 3:58am Sunrise 5:24am
  • ISB: Fajr 3:57am Sunrise 5:27am
  • KHI: Fajr 4:42am Sunrise 6:02am
  • LHR: Fajr 3:58am Sunrise 5:24am
  • ISB: Fajr 3:57am Sunrise 5:27am

بوٹ بیسن میں شہری پر تشدد: شاہ زین مری کے 5 گارڈز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

شائع March 3, 2025
ملزمان کیخلاف درخشان تھانے میں غیر قانونی اسلحے کا مقدمہ درج ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
ملزمان کیخلاف درخشان تھانے میں غیر قانونی اسلحے کا مقدمہ درج ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کی سٹی کورٹ میں قائم جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے بوٹ بیسن پر شاہ زین مری اور اس کے گارڈز کی جانب سے شہری پر تشدد کے مقدمے میں گرفتار 5 سیکیورٹی گارڈز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق بوٹ بیسن میں شہری برکت سومرو پر شاہ زین مری اور ان کے گارڈز کی جانب سے تشدد کے مقدمے کی سماعت کے بعد عدالت نے گرفتار 5 سیکیورٹی گارڈز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی ہدایت کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کر دی اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

ملزمان کو کچھ دیر میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے کیس میں بھی عدالت میں پیش کیا جائے گا، گرفتار ملزمان کے خلاف درخشان تھانے میں غیر قانونی اسلحے کا مقدمہ درج ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 اپریل 2025
کارٹون : 22 اپریل 2025