• KHI: Maghrib 6:59pm Isha 8:20pm
  • LHR: Maghrib 6:38pm Isha 8:05pm
  • ISB: Maghrib 6:46pm Isha 8:17pm
  • KHI: Maghrib 6:59pm Isha 8:20pm
  • LHR: Maghrib 6:38pm Isha 8:05pm
  • ISB: Maghrib 6:46pm Isha 8:17pm

طویل خشک موسم کے بعد ملک میں بارشوں کا سلسلہ شروع

شائع February 19, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

طویل خشک موسم کے بعد بلوچستان کے مختلف علاقوں میں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

ڈان نیوز کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور زیارت میں آج صبح سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

کوئٹہ اورگردونواح میں رات گئے سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے ساتھ ہی خنکی میں بھی اضافہ ہوگیا جبکہ شہر کے متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی غائب ہوگئی۔

سبی اور گردونواح،مستونگ، سنجاوی، سوئی و گرد و نواح جبکہ ڈیرہ اللہ یار اور اطراف میں بھی ہلکی بارش سے موسم سرد ہوگیا۔

دریں اثنا، سنجاوی کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ قلعہ عبداللہ شہر میں بارش اور پہاڑی علاقوں پر ہلکی برفباری سے سردی کی شدت میں معمولی اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں بارش کا سلسلہ اگلے 12 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

دریں اثنا، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگا، جس سے اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید برفباری کے باعث مری، گلیات، ناران اور کاغان میں سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے، گلگت بلتستان، کشمیر اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا بھی خدشہ ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 اپریل 2025
کارٹون : 24 اپریل 2025