• KHI: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • LHR: Fajr 3:55am Sunrise 5:22am
  • ISB: Fajr 3:54am Sunrise 5:25am
  • KHI: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • LHR: Fajr 3:55am Sunrise 5:22am
  • ISB: Fajr 3:54am Sunrise 5:25am

منی لانڈرنگ کیس میں پیشرفت، مونس الٰہی کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب

شائع February 19, 2025
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، ان کے بیٹے مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے
— فائل فوٹو: وکی پیڈیا
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، ان کے بیٹے مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے — فائل فوٹو: وکی پیڈیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، ان کے بیٹے مونس الٰہی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) میں درج منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی ہے، لاہور کی خصوصی عدالت نے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

ڈان نیوز کے مطابق خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں 20 فروری کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو طلب کر لیا۔

لاہور کی خصوصی عدالت نے ملزم پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما مونس الٰہی کی جائیدادیں منجمد کرنے کے دورانیے میں بھی توسیع کردی، دیگر 8 ملزمان کی جائیدادیں بھی منجمد رہیں گی۔

خصوصی عدالت نے مقدمے میں مونس الٰہی کے شریک ملزم جبران کی گرفتاری سے متعلق بھی رپورٹ طلب کر لی۔

خصوصی عدالت میں ایف آئی اے میں درج کیے گئے منی لانڈرنگ کیس پر مزید سماعت کل 20 فروری کو کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 15 جنوری 2025 کو پی ٹی آئی کے رہنما مونس الٰہی کے خلاف گجرات میں درج قتل و معاونت کا مقدمہ خارج کردیا گیا تھا۔

عدالت نے مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا، مقدمے کے مدعی اور گواہان نے عدالت میں بیان حلفی جمع کرائے تھے۔

مونس الٰہی کی والدہ بیگم قیصرہ الٰہی نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

2024 میں مونس الہی کو منی لانڈرنگ مقدمے میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا، ایف آئی اے نے چالان میں سابق وفاقی وزیر سمیت 6ملزمان کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 اپریل 2025
کارٹون : 24 اپریل 2025