• KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:17pm
  • LHR: Asr 3:59pm Maghrib 5:37pm
  • ISB: Asr 4:00pm Maghrib 5:39pm
  • KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:17pm
  • LHR: Asr 3:59pm Maghrib 5:37pm
  • ISB: Asr 4:00pm Maghrib 5:39pm

آئی سی سی ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، متعدد پاکستانی کھلاڑی شامل

شائع January 25, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی20، ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم آف دے ایئر کا اعلان کردیا جس میں متعدد قومی کھلاڑیوں کے نام بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی نے مینز ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر میں پورے سال بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے جس میں خاص طور پر 2024 میں مختصر فارمیٹ میں متاثر کن کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی شامل ہیں۔

آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر میں بھارت کو دوسری بار مختصر فارمیٹ میں عالمی چیمپئن بنوانے والے کپتان روہت شرما کو ٹیم کی قیادت سونپی ہے اور ان کے علاوہ 3 اور بھارتی کھلاڑی بھی اس کا حصہ ہیں۔

مجموعی طور پر ٹیم میں بھارت کے 4 کھلاڑیوں کے علاوہ آسٹریلیا، انگلینڈ، پاکستان، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، افغانستان، سری لنکا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

آئی سی سی ٹی20 ٹیم آف دی ایئر میں روہت شرما (کپتان)، ٹریوس ہیڈ، فل سالٹ، بابراعظم، نکولس پورن (وکٹ کیپر)، ہارک پانڈیا، سکندر رضا (آل راؤنڈر)، راشد خان، ونندو ہسارنگا، جسپریت بمرا اور ہرشدیب سنگھ شامل ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم آف دی ایئرز کا بھی اعلان کیا گیا، ٹیسٹ ٹیم میں انگلینڈ کے 4، بھارت کے 3، نیوزی لینڈ کے 2، سری لنکا کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔

حیران کن طور پر ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے والی آسٹریلیا کا صرف ایک کھلاڑی اور جنوبی افریقہ کا کوئی بھی کھلاڑی اس ٹیم میں شامل نہیں ہے۔

آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر میں یشسوی جیسوال، بین ڈکیٹ، کین ولیمسن، جو روٹ، ہیری بروک، کامیندو مینڈس، جیمی اسمتھ (وکٹ کیپر)، رویندر جڈیجہ، پیٹ کمنز (کپتان)، میٹ ہنری اور جسپریت بمراہ شامل ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم میں تو کسی پاکستانی کھلاڑی کو جگہ نہیں ملی البتہ ون ڈے میں 3 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔

ون ڈے انٹرنیشنل میں سال کے بہترین کھلاڑیوں میں صائم ایوب، رحمٰن اللہ گرباز، پاتھوم نسانکا، کوشل مینڈس ( وکٹ کیپر)، چرتھ اسلانکا (کپتان)، شیرفین ردرفورڈ، عظمت اللہ عمرزئی، ونندو ہسارنگا، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور اے ایم غضنفر شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 2 فروری 2025
کارٹون : 1 فروری 2025