پہلی مرتبہ پارلیمنٹ عدلیہ اور فوج میں ہم آہنگی ہے، احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پہلی مرتبہ پارلیمنٹ عدلیہ اور فوج میں ہم آہنگی ہے اور تینوں اداروں نے اس بات کو سمجھ لیا ہے کہ عدم استحکام سے ملک مشکلات سے دوچار ہوتا ہے اور پالیسیز کا تسلسل رک جاتا ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے اسٹیٹ بینک میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد سے اڑان پاکستان پروگرام کے حوالے سے ملاقات کی، انہوں نے بینکوں کے صدور سے اس پروگرام کے مختلف سیکٹرز پر کام کرنے کے حوالے سے خصوصی ملاقات کی۔
اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان پروگرام پاکستان کے لیے گیم چینجر ہے جس کے زریعے آئی ٹی زراعت سروسسز سمیت دیگر شعبہ جات میں سرمایہ کاری اور ایکسپورٹ کو ڈبل کرنے کا پروگرام ہے۔
انہوں نے بینکوں کے صدور کو ہدایت کی کہ آٹو لیزنگ کی طرز پر لیز لیپ ٹاپس اسکیم متعارف کرائیں جب کہ عالمی دنیا میں ہمارے بچوں کے لیے اسکالرز شپس کا بھی اہتمام کیا جائے۔
وفاقی وزیر نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ پارلیمنٹ عدلیہ اور فوج میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور تینوں اداروں نے اس بات کو سمجھ لیا ہے کہ عدم استحکام سے ملک مشکلات سے دوچار ہوتا ہے اور پالیسیز کا تسلسل رک جاتا ہے۔