سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔
ڈان نیوز کے مطابق جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 80 ہزار 800 روپے تک جاپہنچی۔
اسی طرح 24 قیراط 10گرام سونا 2 ہزار487 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 40 ہزار 741 روپے میں فروخت ہوا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کے دام 2 لاکھ 20 ہزار 519 تک جاپہنچے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
24 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ 1201 روپے کمی سے 2 لاکھ 38 ہزار 254 روپے ہوگئے تھے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 18 ہزار 400 روپے میں فروخت ہوا تھا۔